urdu news today live

ڈگری کورس کررہیں18رےاستوں کی2.5لاکھ طالبات کے لےے
عظےم پرےم جی فاﺅنڈےشن سے 2,250کروڑروپئے کاعطےہ
بنگلور۔16مئی (سالارنےوز)ملک کے معروف صنعت کارعظےم پرےم جی تعلےمی مےدان مےں بے درےغ پےسہ خرچ کرتے ہےں ۔تعلےمی سلسلہ کی ان کی درےادلی ہرسال دےکھی جاتی ہے ،نہ صرف رےاست بلکہ ملک بھرمےں عظےم پرےم جی فاﺅنڈےشن کے ذرےعہ عطےہ جات کےے جاتے ہےں۔اسکول کے بعدکی تعلےم حاصل کرنے والی طالبات کے لےے عظےم پرےم فاﺅنڈےشن کی جانب سے ”عظےم پرےم جی “ اسکالرشپ کااعلان کےاگےاہے۔ عظےم پرےم جی فاﺅنڈےشن ملک کی 18رےاستوں مےں 2لاکھ 5ہزارطالبات کے حصول اعلیٰ تعلےم کی راہ مےں دست تعاون درازکےاہے۔ملک کی 2.5 لاکھ طالبات کواعلیٰ تعلےم کے حصول کے لےے عظےم پرےم جی فاﺅنڈےشن کی جانب سے 2کرروڑ250لاکھ روپئے عطےہ کےاجارہاہے۔مےڈےا سے بات چےت کے دوران عظےم پرےم جی فاﺅنڈےشن کے چےف سکرےٹری انوراگ بہرنے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ لڑکےوں کے لئے اعلیٰ تعلےم حاصل کرنے کی راہ مےں آسانےاں فراہم کرنے کے مقصدسے عظےم پرےم جی اسکالرشپ کااعلان کےاگےاہے۔اس عطےہ کاواحدمقصد لڑکےوں کواعلیٰ تعلےم کے معاملہ مےں مالی امدادہے۔ انہوںنے مزےدکہاکہ اروناچل پردےش ،آسام، بہار،چھتےس گڑھ ،جھارکھنڈ،کرناٹک، مدھےہ پردےش، منی پور،سکم،تلنگانہ ،اترپردےش اوراتراکھنڈرےاستوں مےں عظےم پرےم جی اسکالرشپ فراہم کرنے کافےصلہ کےاگےاہے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری اسکولوں سے 10وےں اور12وےں جماعت میں کامےابی حاصل کرنے والی طالبات عظےم پرےم جی اسکالرشپ کے لئے عرضےاں داخل کرنے کی اہل ہوں گی۔عظےم پرےم جی فاﺅنڈےشن کی طرف سے 2.5لاکھ طالبات کے لئے سالانہ 30ہزارروپئے فراہم کےے جائےں گے ۔ےہ رقم دوقسطوں مےں اداکی جاتی ہے۔اس اسکالرشپ کی کل لاگت سالانہ 750کروڑروپئے ہے۔تےن سالہ ڈگری کورس کے لےے جملہ 2.250کروڑروپئے دےے جائےں گے۔عظےم پرےم جی اسکالرشپ کے لےے منتخب ہونے والی طالبات کو ڈگری کورس کے دوران کل تےن سال مےں جملہ 90ہزارروپئے دےے جائےں گے۔

9 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *