urdu news today live

کرناٹک کے بیشتر عازمین حج کی مدینہ منور ہ سے مکہ مکرمہ روانگی
بنگلورو21 مئی(سالار نیوز)امسال بنگلورو سے مدینہ منورہ کےلئے 27فلائٹوں سے رروانہ ہونے والے بیشتر عازمین حجاج کا مدینہ منور ہ میں قیام مکمل ہو نے جا رہا ہے اور ان کی مکہ مکرمہ روزانہ کی بنیاد پر روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ مدینہ منور ہ میں عازمین حج کو جو عمارتین فراہم کی گئی ہیں ان کے بارے میں عام تاثر ہے کہ مسجد نبوی سے ےہ تقریباً2کلومیٹر کی دوری پر ہیں ۔ تاہم بیشتر عازمین پید ل مسجد نبوی تک کا سفر کر کے وہاں اپنی عبادتوں اور نمازوں کی ادائیگی میں لگے ہوئے ہیں ۔البتہ جو عازمین مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے ہیں ان کے قیام کا انتظام حرم شریف کے قریب یا مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقہ میں نہیں ہو گا کیونکہ تمام عازمین کی رہائش کےلئے زمرہ صرف عزیزےہ میں طے کیا گیا ہے۔ اس لئے عازمین حج کو عزیزےہ جنوبےہ اور عزیزےہ شمالےہ میں طے کیا گیا ہے جو حرم شریف سے 5تا8کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ عزیزےہ میں عازمین حج کو جو عمارتیں دی گئی ہیں ان میں بیشتر عمارتیں نئی ہیں ۔البتہ چند عمارتوں میں گیزر ،اے سی کی خرابی اور گیس سلنڈر کے خالی ہوجانے کی معمولی شکایتیں سامنے آئی ہیں۔ امسال کرناٹکا حج آپریشنزکے کو آرڈنیٹر سید اعجاز احمد نے بتایا کہ عازمین حج کو روانگی سے قبل جو تربیت دی گئی اس کے دوران ہی ان معمولی شکایتوں سے کس طرح نپٹا جائے اس کے بارے میں واضح بتایا گیا ۔ ان سے کہا گیا تھا کہ ایسی کسی بھی شکایت پر وہ ان کی عمارت کے قریب ہی موجود براچ آفیس کے بلڈنگ ویلفیئر ڈیسک سے رجوع ہوں ۔ حج انسپکٹرو ںکو بھی اس کے بارے میں واضح ہدایت دی گئی تھی اس کے مطابق ہی وہ شکایتوں سے نپٹنے کا کام کر رہے ہیں ۔مدینہ منورہ سے عازمین کی مکہ مکرمہ آمد کا سلسلہ اگلے دو تین دنوں کے اندر پورا ہو جائے گا جس کے ساتھ ہی عازمین کی تمام توجہ اب مناسک حج کی ادائیگی کی طرف مرکوز رہے گی۔

7 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *