urdu news today live

سوٹ کےس مےں اےک نوجوان لڑکی کی لاش پائی گئی:پولےس
بنگلور۔21مئی (سالارنےوز)بنگلورو کی مضافات میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بروزچہارشنبہ پرانے چندا پور ریلوے پل کے قریب ایک پھٹا ہوا نیلا سوٹ کیس ملا جس میں ایک نوجوان لڑکی کی لاش تھی۔ پولیس کو شبہ تھا کہ سوٹ کیس ٹرین سے پھینکا گیا تاہم ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ لڑکی کو کہیں اور قتل کیا گیا، اس کی لاش سوٹ کیس میں بھر کر ٹرین سے پھینکی گئی۔ جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس اس کے نام، عمر اور آبائی شہر کے بارے میں معلومات اکٹھاکرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بنگلورو کے آنےکل تعلقہ کے اولڈچنداپوررےلوے پل کے قرےب پیش آئے اس واقعہ نے لوگوں کو چونکا دیا ہے۔ مقامی باشندوں نے سب سے پہلے سوٹ کیس کو دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ لڑکی کو کہیں اور قتل کیا گیا، اس کی لاش کو سوٹ کیس میں بھر کر ٹرین سے پھینک دیا گیا۔ لاش کے قریب سے کوئی شناختی کارڈ نہیں ملا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ ہم اس کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہے ہیں۔ بنگلورو دیہی پولیس نے اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولےس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔مقامی سورےہ نگرپولےس کاکہناہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ سوٹ کیس شاید کسی چلتی ٹرین سے پھینکا گیا تھا۔ اس طرح کے معاملات عام طور پر ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ تاہم ہم تفتیش میں شامل ہیں کیونکہ یہ واقعہ ہمارے علاقہ میں پیش آیا۔ سوٹ کیس میں صرف ایک لاش تھی، کوئی شناخت یا ذاتی سامان نہیں ملا۔ لڑکی کی عمر کم از کم 18 سال لگ رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *