وزےرداخلہ کے تعلےمی ادارہ پرای ڈی چھاپہ ،دوسرے دن بھی تفتےش
بنگلور۔22مئی (سالارنےوز)رےاستی وزیر داخلہ اور سدھارتھ تعلیمی ادارے کے وائس چانسلر ڈاکٹرجی پرمےشورکے تعلےمی ادارہ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چھاپہ مار کارروائی شروع کی ہے۔ چہارشنبہ کو ٹمکور اور دیگر حصوں میں بیک وقت چھاپے مارے گئے۔ جمعرات کو بھی ےہ سلسلہ جاری رہا۔ای ڈی کے افسران نے اداروں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اہم دستاویزات اپنے قبضہ میں لے لی ہیں۔ یہاں پچھلے دو دنوں میں جو کچھ ہوا اس کا خلاصہ پےش کےاجاررہاہے۔ سدھارتھا انجینئرنگ کالج، مرلور دنے، ٹمکور۔ ٹمکور کی مضافات میں سدھارتھا نگر میں واقع ایک میڈیکل کالج۔ نیلمنگل کے ٹی بیگور میں سدھارتھ میڈیکل کالج کا دفتر۔ کوپل ضلع میں کدریموتھی کے قریب واقع پولٹری فارمنگ اور اےگ پروڈکشن کمپنی کا دفتر پرچھاپہ ماراگےا۔ 30 اہلکاروں کی ٹےم نے ےہ کارروائی انجام دی ۔ ای ڈی کے کل 30 افسران نے بیک وقت چھاپہ مارا ۔ یہ چھاپہ سی آر پی ایف کے محافظ کے ساتھ کیا گیا۔ ابتدائی معلومات یہ ہے کہ یہ چھاپہ رنیا راو¿ سے پوچھ گچھ کے دوران حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جسے سونے کی غیر قانونی اسمگلنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

