عبدالرحمن کے قاتلوں کاسراغل لگانے پولےس کی پانچ ٹےمےں تشکےل
بنگلور۔28مئی (سالارنےوز)بنٹوال رورل پولیس اسٹیشن کی حدودمےںواقع کولتمجالو جمعہ مسجد کے سکریٹری اور پک اپ ڈرائیور عبدالرحمن (32) کے قتل اور بنٹوال تعلقہ کے کریال گرام کے اراکوڈی میں قلندر شفیع کے قتل کی کوشش کے سلسلے میں دو مقامی لوگوں سمیت 15 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دیپک اور سمیت کے علاوہ کئی لوگ اس جرم میں ملوث ہےں۔ معلوم ہوا ہے کہ دیپک اور سمیت قتل ہونے والے عبدالرحمن اور قلندر شفیع کے جاننے والے تھے۔ جب عبدالرحمن اور قلندر شفیع ایک پک اپ گاڑی میں ندی کے کنارے سے ریت بھر کر کریال گرام میں اراکوڈ کے راجیوی کے گھر کے قریب اتار رہے تھے، اس وقت جاننے والے دیپک، سمیت اور دیگر 15 افراد نے اچانک عبدالرحمن کو ڈرائیور کی سیٹ سے باہر نکالا اور چھریوں، سلاخوں اور ڈنڈوں سے اس پر وار کرنے لگے۔ قریب ہی موجود قلندر اسے روکنے گیا تو اس پر چھری اور تلوار کے وار کیے گئے۔ اس وقت وہاں موجود لوگوں کے شور مچانے پر حملہ آور مہلک ہتھیار لے کر فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرنے والے محمد نثار نے بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت میں یہ بات کہی۔
ملزموں کا سراغ لگانے کے لیے 5 ٹیمیں : معلوم ہوا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کے لیے ڈی وائی ایس پی وجے پرکاش کی قیادت میں پولیس کی 5 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ فی الحال بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے، اور ڈی وائی ایس پی کی قیادت میں ملزموں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ پولیس ذرائع نے مطلع کیا ہے کہ یہ آپریشن منگلورو سٹی سی سی بی ٹیم اور بنٹوال رورل پولیس اسٹیشن کے اہلکار مشترکہ طور پر انجام دیں گے۔

