urdu news today live

سروگنانگر کے سرکاری اسکول مےں کمروں اور ڈائننگ ہال کا افتتاح
سرکاری اسکولوں کی ترقی کےلئے اقدامات کرنے جارج کی افسروںکو ہداےت
بنگلورو14جون(سالار نےوز) رےاستی وزےر برائے توانائی کے جے جارج نے اپنے حلقہ سروگنانگر کے افسروںکو ہداےت دی کہ وہ حلقہ کے تمام سرکاری اسکولوں کی ترقی کےلئے ضروری اقدامات کریں۔حلقہ سروگنانگر کے سبرامنےا پور وارڈ کے آر اےس پالےہ سرکاری ہائر پرائمری اسکول مےں اےمبےسی گلف لنکس نے اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی اےس آر ) فنڈ کے تحت دو کلاس رومز اور ایک ڈائننگ ہال کا افتتاح کرنے کے بعد رےاستی وزےر جارج نے اسکول کے ہیڈماسٹرسمےت دےگر افسروں کے ساتھ اجلاس کےا اور کہا کہ بنےادی تعلےم کی اشد ضرورت ہے اس لئے طلباءکو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے اس جانب توجہ مبذول کرنے کے لئے افسروں کو ہداےت دی ۔اسکول میںچند کوتاہیوں کے متعلق طلباءکے والدین اور کانگریس کے مقامی لیڈروں کی طرف سے ان کی توجہ میں لائی گئی اس پر وزےر موصوف نے موقع پر موجود افسروں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی اور اگر ضرورت پڑی تو بی بی ایم پی چیف کمشنر سے اس معاملہ پر بات کرنے کو بھی کہا۔نو تعمیر شدہ ڈائننگ روم میں بےک وقت 200 سے 250 بچے بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں۔ اسکول کے بچوں اور عملے نے اسکول کے کمروں کے ساتھ ایسا ڈائننگ ہال بنانے پر رےاستی وزیرجارج کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *