فزود ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔ ان تمام پہلوﺅں پر غور کرنے کے بعد ہی منگلورو سے روانگی کو منظوری دی جائے گی ورنہ نہیں۔
20روزہ حج کےلئے کوٹہ ابھی مقرر نہیں: انہوں نے بتایا کہ امسال مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے پہلی بار متعارف کروائے گئے مختصر مدتی حج پےکیج کےلئے ریاستوں کا کوٹہ ابھی مقر ر نہیں کیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں جب حج کی آن لائن درخواستوں کا سلسلہ تمام ہو گا اور اس کے بعد ریاستوں کے حج کوٹہ کا تعین ہو گا اسی مرحلہ میں مختصر مدتی حج کے کوٹہ کا تعین بھی ہو گا۔ ہر ریاست کےلئے جتنا کوٹہ مقرر کیا جائے گا اس کے مطابق 20روزہ حج کے عازمین کا قرعہ کیا جائے گا اور اگر ان کے کور نمبر کا انتخاب نہیں ہو گا تو اسے عام زمرے کے کور نمبروں میں شمار کر دیا جائے گا اور اس میں اگر ان کا انتخاب ہو گیا تو وہ 40روزہ حج کے سفر پر جا سکیں گے بصورت دیگر ان کو ویٹنگ لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج کے ٹھہرنے کےلئے عمارتوں کا انتخاب کرنے کےلئے جو ٹیم روانہ کی جاتی ہے اس میں کرناٹک کے ایک نمائندے کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حج2025کے دوران منیٰ میں ہندوستانی عازمین حج کو دور قیام کی سہولت دئےے جانے کے بارے میں انہوں نے وزیر کو بتایا اور گزارش کی کہ سعودی حکام سے بات کی جائے کہ ہندوستان کے عازمین کو قریبی مقامات پر خیمے فراہم کئے جائیں ۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ اقلیتی امور کے سکریٹری چندرا شیکھر، جائنٹ سکریٹری سی بی ایس بخشی اور ڈائرکٹر امور حج نسیم احمد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ریاستی حج کمیٹی کے اسپےشل آفیسر محمد صدیق بھی موجود تھے

