بنگلورو سے حج پروازوں کی روانگی کا آج آخری دن
اب تک 7ہزار سے زیادہ عازمین ارض مقدس پہنچ چکے ہیں، آج رات آخری فلائٹ کے ساتھ تمام 8600کی روانگی مکمل ہو جائے گی
بنگلورو۔13 مئی(سالار نیوز) شہر بنگلورو سے سفر حج بیت اللہ کےلئے حج کمیٹی کے ذریعہ جانے والے عازمین کی روانگی کا سلسلہ چہارشنبہ 14مئی کی شب تمام ہو جائے گا اور 14-15مئی کی درمیانی شب 27ویں فلائٹ کے روانہ ہوتے ہی سال 2025کا حج کیمپ ختم ہو جائے گا۔امسال کرناٹک سے جملہ 8600 عازمین حج سفر حج کےلئے مدینہ منور ہ پہنچیں گے اور ان میں سے تقریباً5قافلے مدینہ میں اپنا قیام مکمل کر کے مکہ مکرمہ بھی پہنچ چکے ہیں اور وہاں حج کے ایام تک عبادتوں میں لگے رہیں گے۔ بنگلورو سے منگل 13مئی کو چار فلائٹوں کے ذریعہ 1200سے زیادہ عازمین حج روانہ ہوئے ۔بنگلورو سے مدینہ منور ہ روانہ ہو نے والے عازمین حج کی تعداد7000سے متجاوز ہو گئی ۔پےر کی دوپہر جہاں ریاستی وزراءضمیر احمد خان، بائرتی سریش ، مولانا تنویر ہاشمی، رکن کونسل عبدالجبار اور دیگر نے عازمین حج کے قافلوں کو وداع کیا اور وہیں عازمین حج کے رشتہ داروں نے ضمیر احمد خان کی طرف سے لگائے گئے لنگر میں کھانا کھایا ، اور شام میں بھی پروازوں کی روانگی کا سلسلہ جاری رہا۔ شام میں روانہ ہونی والی بسوں کو روانہ کرتے وقت شہر کے معروف عالم دین اور مسجد معراج سدیا روڈ کے خطیب وامام مولانامفتی محمد اشرف علی رشادی نے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر شہر کے معرو ف تاجر اور کانگریس رہنما غنی محمد انور ، حج کمیٹی چیئرمین ذوالفقار احمد خان ٹیپو، حج کمیٹی کے اراکین سید مجاہد، سید مزمل،مولانا زین العابدین رشادی اور دیگرنے عازمین کی بس کو ہری جھنڈی دکھائی۔حج کمیٹی کے چیئرمین ذوالفقار احمد خان ٹیپو نے امسال حج بھون میں حج کیمپ کے اطمینان بخش اہتمام کے لئے عازمین حج،ان کے رشتہ داروں، حج کیمپ میں کام کرنے والے رضاکاروں اور عوام کا شکرےہ ادا کیا اور کہا کہ حج کیمپ کا اہتمام گزشتہ 29برسوں سے بنگلورو کے مختلف مقامات پر ہو تا رہا ہے۔ پہلے ےتیم خانہ اہل اسلام، اس کے بعد عید گاہ قدوس صاحب میں کافی طویل مدت تک اور اب حج بھون میں اس کیمپ کو ہرسال کامیاب بنانے میں رضاکاروں کی ٹیمیں جوبے لوث خدمات انجام دے رہی ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے روز سے جو جوش وجذبہ خدمت کا ہے وہ اب بھی برقرار ہے اور ےہی بنگلورو کے حج کیمپ کی ہر سال کامیابی کا سبب بنا ہے۔
بارش کی وجہ سے دقت: بتایا جاتا ہے کہ منگل کے رو ز ایک ہی دن حج کی چار پروازوں کی روانگی کے سبب حج بھون میں عازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ساتھ ہی بڑی تعداد میں رشتہ دار بھی ان کو وداع کرنے کےلئے جمع تھے۔ لےکن دوپہر بعد شہر میں ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے جہاں کچھ علاقوں سے عازمین حج کو حج بھون تک پہنچے میں کافی دشواری ہوئی وہیں حج بھون میں جمع رشتہ دار بھی طوفانی بارش کی وجہ سے بچنے کےلئے شامیانے اور دیگرمحفوظ مقامات کی طرف رخ کرتے دیکھے گئے۔


More articles like this would remedy the blogosphere richer. https://ondactone.com/product/domperidone/
I’ll certainly bring back to review more.
ondansetron drug
More articles like this would pretence of the blogosphere richer. http://www.01.com.hk/member.php?Action=viewprofile&username=Olpudl
buy forxiga generic – forxiga 10mg cheap dapagliflozin 10mg sale
buy cheap xenical – https://asacostat.com/ buy orlistat medication
The thoroughness in this draft is noteworthy. http://polishcrazyclan.ugu.pl/member.php?action=profile&uid=356921