باگل کوٹ کاتجدےدشدہ رےلوے اسٹےشن کامودی کے ہاتھوں افتتاح
بنگلور۔22مئی (سالارنےوز)امرت بھارت اسکیم کے تحت مرمت شدہ شہر باگل کوٹ کے ریلوے اسٹیشن کا جمعرات کو افتتاح کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان کے بیکانیر میں منعقدہ ایک تقریب میں اس اسٹیشن کا عملی طور پر افتتاح کیا۔ سٹی ریلوے اسٹیشن پر منعقد ایک پروگرام میں مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے وی سومنا اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر وی سومنا نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ریلوے سیکٹر کی ترقی کو ترجیح دی ہے، اور دفاعی شعبہ کے بعد سب سے زیادہ رقم ریلوے کو مختص کی گئی ہے۔ 2 لاکھ 65 ہزار کروڑ روپے کی گرانٹ سے ملک بھر میں کام جاری ہے۔ آج 141 کروڑ روپئے کی لاگت سے رےاست کے 5تزئین و آرائش کے ساتھ تجدےدشدہ رےلوے اسٹیشنوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ ہماری حکومت نے 10 برسوں میں 7 لاکھ 50 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 44 ہزار کلومیٹر نئی ریل پٹری بچھائی ہے۔ یو پی اے حکومت نے ڈبلنگ ٹریکس کی تنصیب کے لیے 11,500 کروڑ روپئے خرچ کےے گئے تھے۔ ہماری حکومت کے دور میں 70 ہزار کروڑ روپئے خرچ کیاگےا۔ اس سے قبل ریلوے سیکٹر کو سیاسی وجوہات کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ ہماری حکومت کا مقصد ایک ترقی یافتہ ہندوستان ہے،اس کے مطابق کام کےے جارہے ہےں۔ رکن پارلےما پی سی گدی گوڑر نے کہاکہ کڈچی ریلوے لائن کے کام کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے اراضی کے حصول میں تاخیر ہوئی ہے۔ نئی چترادرگہ۔ المٹی نئی ریلوے لائن کے لئے ڈی پی آر جلد ہی تیار ہو جائے گا۔ سٹی اسٹیشن پر جدید ترین سہولتےں فراہم کی گئی ہیں، جس کی 16 کروڑ روپئے کی لاگت سے تزئین و آرائش کی گئی ہے۔

