urdu news today live

حاملہ، زچہ،معمر افراد اور بچوں کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت
کووڈ کے کیسوں میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ سدارامیا کا اعلان
بنگلورو۔26مئی(سالار نیوز)کرناٹک میں دن بہ دن کوووڈ کے تازہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن اس کو لے کر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ حکومت صورتحال سے نپٹنے کےلئے پوری طرح تیار ہے ۔ افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی حالت کا سامنا کرنے کےلئے اپنے آپ کو تیار رکھیں۔ ےہ بات پےر کے روز کووڈ کے کیسوں میں اضافہ سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لےنے کےلئے طلب کی گئی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کے خطرے سے نپٹے کےلئے جن جن احتیاطی اقدامات کی ضرورت پڑے وہ تمام اٹھائے جائیں او رکسی بھی حال میں اس وباءکو عوام کےلئے خطرہ بننے کا موقع فراہم نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں وینٹی لےٹر اور آکسیجن کے انتظامات پیشگی طور پر کر لئے جائیں ۔ کورونا سے بچنے کےلئے جن دواو¿ں کی ضرور ت پڑے ان تمام کا ذخیرہ تیار کر لیا جائے تاکہ حالات کے بے قابو ہو جانے کی نا گہانی صورتحال پیدا نہ ہو ۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ معمر افراد، حاملہ خواتین ، زچہ ،قلبی امراض میں مبتلا افردا، اور مختلف اقسام کی متعد دبیماریوں میں مبتلا افراد لازمی طور پر ماسک کا استعمال کریں ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ہفتہ وار یا ہفتہ میں دوبار صورتحال کا جائزہ لےنے کےلئے میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین میں اگر کووڈ سے متعلق کوئی شکایت ہے تو ان کا علاج ایک ہی اسپتال میں کیا جائے اور ان کو ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال گھمانے سے گریز کیا جائے ۔سردی، کھانسی،بخاروغیرہ میں مبتلا بچوں کے والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ بچے کی صحت میں سدھار تک اس کو اسکول روانہ کرنے سے گریز کریں اس سلسلہ میں تمام اسکولوں کے انتظامےہ کو بھی ہدایت جاری کی جائے گی کہ جن بچوں میں ےہ علامتیں ہوں ان کو چھٹی دے دی جائے۔اسکول میں ان بچوں کو صحت مند بچوں کے ساتھ بیٹھنے نہ دیا جائے بلکہ بیمار بچوں کو گھر واپس بھےج دیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کو ہدایت جاری کی کہ صورتحال چاہے جیسی بھی ہو اس کا سامنا کرنے کےلئے محکمہ ابھی سے مستعد ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو دی جانے والے چھٹیوں کی منسوخی کے امکان پر غور کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ کرناٹک میں مئی کے چوتھے ہفتہ کی شروعات کے ساتھ ہی کورونا کے معاملات کی تعداد میں بھاری اضافہ ہوا ہے اور ےہ اب بڑھ کر 62تک پہنچ چکی ہے۔ لیکن صورتحال کو سنگین نہیں کہا جا سکتا ۔ کیرلا میں 95اور تملناڈو میں 66معاملات سامنے آئے ہیں جو سانس لےنے میں دشواری سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں کورونا کے معاملات کو لے کر طبی عملہ سنجیدہ رہے کسی بھی طرح کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ صحت کے عملہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے مقام پر موجود رہے اور اپنا کام حسب معمول انجام دیتے رہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں مرکزی حکومت کی طرف سے جو بھی رہنما خطوط مل رہے ہیں ان تمام کی تعمیل کی جا رہی ہے ۔ کورونا کے تازہ ویرئنٹ JN1سے نپٹنے کےلئے اگرمرکزی حکومت کی طرف سے کسی ویکسین کی تجویز کی جاتی ہے تو ریاستی حکومت کی طرف سے اس کی فراہمی کےلئے بھی ضروری قدم اٹھائے جائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے ریاستی انتظامےہ کو ہدایت دی کہ ہر طرح کے ذرائع ابلاغ کا استعمال کرتے ہوئے کورونا کے بارے میں عوامی بیداری لائی جائے۔اس میٹنگ میں ریاستی وزیر صحت دنیش گنڈو راو¿، وزیر ربائے میڈےکل ایجوکیشن ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل، مححکمہ میڈےکل ایجوکیشن کے سکریٹری محمد محسن،وزیر اعلیٰ کے سیاسی سکریٹری گوند راج اور دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *