آج صبح سی ای ٹی کے نتائج کااعلان کےاجائے گا
بنگلور۔23مئی (سالارنےوز)رواں تعلےمی سال کے انجےنئرنگ سمےت مختلف پروفےشنل ڈگری کورسزمےں داخلوں کے لئے کرناٹک اےگزامنےشن اتھارٹی (کے ای اے) کی جانب سے منعقدکےے گئے عام داخلہ امتحان(سی ای ٹی)کے نتائج کااعلان24مئی بروزہفتہ کےا جارہاہے۔امےدواروں کوچاہئے کہ وہ اپنے نتائج کودوپہر2بجے کے بعد دےکھنے کے لےےps://cetonline.karnataka.gov,in htt ےاugcetrank2025/checkresult.aspx ےا https://karresult.nic.inوےب سائٹ کا استعمال کرےں اوراپنے نتائج کودےکھےں۔16اور17اپرےل کوکے ای اے کی جانب سے رےاست کے 775امتحانی مراکزمےں سی ای ٹی کے انعقادعمل مےں لاےاگےاتھا۔ صرف بےرون رےاست اورسرحدی امےدواروں کے لئے 15اپرےل کوکنڑازبان کاامتحان منعقدکےاگےاتھا۔ےہ امتحان پانچ مراکزمےں منعقدہوا تھا۔سی ای ٹی کے جملہ 3لاکھ 31ہزارامےدواروں نے اپنے ناموں کااندراج کرواےاتھا۔ ان مےں سے 94فےصدامےدواروں نے امتحان لکھا تھا۔کنڑازبان امتحان کے لئے جملہ 2500امےدواروں نے ناموں کااندراج کرواےاتھا۔ان مےں سے 1958امےدواروں نے سی ای ٹی کے کنڑازبان کاامتحان لکھا۔مےتھس امتحان 3لاکھ 4ہزار186امےدواروں نے لکھاجبکہ لائف سائنس مضمون کے امتحان مےں 2لاکھ 39ہزار 848امےدوارشرےک رہے۔فزکس مضمون کے امتحان مےں3لاکھ 11ہزار 690امےدوارحاضر رہے۔کےمسٹری مضمون کاامتحان 3لاکھ 11ہزار 690 امےدواروں نے لکھا۔ان تمام امےدواروں کے امتحان کے نتائج کااعلان کل بروزہفتہ صبح 11:30بجے کے ای اے کے دفترمےں رےاستی وزےربرائے اعلیٰ تعلےم اےم سی سدھاکرکرےںگے۔ےہ جانکاری کے ای اے دفترسے جاری اخباری اعلامےہ کے ذرےعہ دی گئی ہے۔

