urdu news today live

ضلعی اسپتالوں کو کووڈ ٹیسٹنگ کٹس وافر مقدار میں روانہ
تعلیمی اداروں کو چھٹی کے بارے میں فیصلہ مرکزی حکومت کی ہدایت پر ہو گا: دنیش گنڈو راو¿
بنگلورو۔26مئی(سالار نیوز)ریاستی وزیر صحت دنیش گنڈو راو¿ نے کہا ہے کہ کرناٹک میں کورونا کے بڑھتے ہوئہ کیسوں کے پےش نظر تمام ضلعی اسپتالوں کو کووڈ ٹیسٹنگ کٹس روانہ کرنے کے انتظامات کئے جا چکے ہیں۔ پےر کے روز اخباری نمائندو ںسے بات کرتے ہوئے دنیش نے کہا کہ جن لوگوں کو کووڈ پازیٹوپایا گیا ہے ان تمام کو گھرو ں میں الگ تھلک رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو لے کر کسی کو بے وجہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسپتالوں میں ہر کسی کا کووڈ ٹیسٹ نہیں کیا جائے گا بلکہ ریاستی اور مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے رہنما خطوط کے دائرے میں جو لوگ شامل ہیں صرف ان کا ٹسٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں صورتحال اب بھی زیر قابو ہے اور ایسا ماحول بالکل نہیں کہ عوامی مقامات پر کووڈ ٹسٹ کروانے کی نوبت آئے۔ ریاست میں اگر کووڈ کے معاملوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو جائے تو اسی وقت کووڈ ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے گا اس بارے میں اب تک مرکزی وزارت صحت کی طرف سے کوئی واضح ہدایت نہیں ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ریاستوں کیرلا اور مہاراشٹرا میں کووڈکے کیس بڑھ رہے ہیں تاہم فی الوقت ان ریاستوں کو سفر پر آنے جانے کی پابندی لگانے کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اسکولوں اور کالجوں کو چھٹی دینے کے بارے میں ایک سوال پر دنیش نے کہا کہ اس بارے میں اب تک مرکزی حکومت سے کوئی ہدایت نہیں ملی ہے ۔ البتہ اتنا ضرور کہا گیا ہے کہ اس کےلئے تیاررہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *