
بنگلور۔5مارچ (سالارنےوز)رےاستی وزےربرائے اعلیٰ تعلےم ڈاکٹراےم سی سدھاکرنے کہاکہ رےاست مےں قائم کی جانے والی نئی ےونےورسٹےوں کے بارے مےں رےاستی حکومت نے اب تک کوئی واضح فےصلہ نہےںکےاہے۔اس لئے کسی کواس معاملہ مےں خدشات مےں مبتلاہونے کی ضرورت نہےں ہے۔بروزجمعرات اسمبلی سےشن مےں سوال وجواب کے دوران بی جے پی رکن جگدےش گڈگنٹی کے سوال پرجواب دےتے ہوئے سدھاکر نے کہاکہ رےاست کی ےونےورسٹےوں کی موجودہ صورتحال سے متعلق کابےنہ کی ذےلی کمےٹی مےں تبادلہ خےال کےاگےاہے۔ےہ معاملہ ابھی کابےنہ اجلاس مےں نہےں آےاہے۔سوارےوں کی خرےداری ،اراضی کی تحوےل اورتقرری جےسے اہم مسائل ہمارے سامنے ہےں۔انہوںنے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اخبارات مےں ےونےورسٹےوں کوبندکےے جانے کی خبرےں آئی ہےں،لےکن اس بارے مےں حکومت کی جانب سے کوئی فےصلہ نہےں کےاگےاہے۔مالےاتی سال برائے 2022-23ءکے بجٹ مےں اعلان کردہ کالجوں کی نگرانی مےں سدھارلانے تعلےمی لحاظ سے پسماندہ علاقوں مےں 7نئی ےونےورسٹےاں قائم کی گئیں،ان مےں باگل کوٹ ےونےورسٹی بھی شامل ہے۔انہوںنے کہاکہ ےہ ےونےورسٹےاں رواےتی ےونےورسٹیوں کے برعکس اضافی انسانی وسائل استعمال کےے بغےرٹےکنالوجی کے زےادہ سے زےادہ استعمال کرےں گی۔سدھاکرنے مزےدکہاکہ پوسٹ گرےجوےٹ مراکزمےں دستےاب وسائل استعمال کرنے والی ان ےونےورسٹےوں کوسالانہ دوکروڑروپئے کی لاگت سے کام کرنے کی ہداےت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رانی چنماےونےورسٹی سے علاحدہ کرتے ہوئے باگل کوٹ ضلع کی حدودمےں آنے والی کالجوں کوشامل کرتے ہوئے جمکھنڈی مےں اےک نئی باگل کوٹ ےونےورسٹی قائم کی گئی ہے۔رانی چنماےونےورسٹی سے پوسٹ گرےجوےٹ مراکز، تدرےسی اورغےرتدرےسی عہدوں ،الحاق شدہ کالجوں اوراراضی منتقل کرنے کی ہداےت دی گئی ہے۔
Adorei, você conseguiu transmitir a mensagem com perfeição! Adorei cada detalhe desse post! Seu post é um verdadeiro presente! Gostei muito da forma como apresentou as ideias! Excelente visão sobre o assunto! 🙏🏾 https://kurier.today/