ایلورو:6مارچ (یو این آئی) آندھرا پردیش کے چوڈی میلہ گا¶ں میں جمعرات کے روزایک نجی ٹریول بس اور لاری کی ٹکر سے چار افراد ہلاک اور 16دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ پرائیویٹ ٹریول بس حیدرآباد سے کاکیناڈا جارہی تھی۔ اس کے بعد بس بے قابو ہو گئی اور لاری سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ اس میں تین مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک مسافر نے اسپتال جاتے وقت دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور بس ڈرائیور شامل ہیں۔ زخمیوں کو یہاں کے جی جی ایچ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ایلورو کے ضلع کلکٹر کے ویٹری سیلوی نے جی جی ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی۔ زخمی مسافروں نے میڈیا کو بتایا کہ تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گئی۔ بس کے الٹنے سے چنئی-کولکتہ روٹ پر ٹریفک میں خلل پڑا لیکن بعد میں اسے سڑک سے ہٹا دیا گیا اورآمدورفت کو بحال کر دیا گیا۔

2 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *