بنگلورو:6مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کو یہاں فریڈم پارک میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ کرناٹک کی کانگریس حکومت نے درج فہرست ذات (ایس سی) اور درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کی فلاح و بہبود کے لئے ا سپیشل کمپوننٹ پلان (ای سی پی) اور قبائلی سب پلان (ٹی ایس پی) کے تحت مختص فنڈز کا غلط استعمال کیا ہے۔ احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر وجیندرا ایڈی یورپا نے وزیر اعلیٰ سدارامیا پر سخت حملہ کیا اور ان کی حکومت پر ”بدعنوان اورخراب“ ہونے کا الزام لگایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس انتظامیہ نے اپنی انتخابی منشور میں اعلان کردہ گیارنٹی اسکیموں کو پورا کرنے کے لیے ایس سی/ایس ٹی ویلفیئر فنڈ کا استعمال کیا، جس سے دلت برادری کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ایڈی یورپا نے تاہم کہا کہ بی جے پی حکومتوں نے کبھی بھی ایس سی ایس ٹی ترقیاتی فنڈز کا غلط استعمال نہیں کیا اور دلت بہبود کے لئے پارٹی کے عزم کو دہرایا۔کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آر اشوک نے بھی کانگریس حکومت پر تنقید کی اور مسٹر سدارامیا پر مالی بدانتظامی کا الزام لگایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضرورت سے زیادہ قرض لینے اور فنڈز کی غلط تقسیم کی وجہ سے ریاست دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے اور وزیراعلیٰ کو سدانا لوٹ کی گیارنٹی کا انّا قراردیا۔قانون ساز کونسل میں قائد حزب اختلاف چلوادی نارائن سوامی نے دلتوں کی فلاح و بہبود کے لئے بی جے پی کے عزم کا اعادہ کیا اور پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ کانگریس حکومت کی مبینہ فنڈ بدانتظامی کے خلاف عوامی حمایت حاصل کریں۔اپنی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر، بی جے پی نے مبینہ بے ضابطگیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ریاست گیر تحریک کی قیادت کرنے کے لئے 14ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ مسٹر وجیندرا نے یہ بھی اعلان کیا کہ جمعہ کو فریڈم پارک میں ایک بڑا احتجاج کیا جائے گا، جس میں عوام سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی جائے گی۔ بی جے پی کے کئی سینئر لیڈران بشمول سابق نائب وزیر اعلیٰ اشوتھ نارائن، ایم ایل اے ایس آر وشواناتھ، بیراتھی بسواراج اور دیگر بھی احتجاج میں شامل تھے ۔

One thought on “

  1. Amei a forma como você apresentou as ideias! Sua criatividade é contagiante! Sua postagem é um exemplo de excelência! Um excelente trabalho de criatividade! Você faz a diferença com esse conteúdo! 🙏🏾 https://kurier.today/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *