کرور:6مارچ (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو منی لانڈرنگ کے ایک مبینہ معاملہ میں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے ) کے سینئر لیڈر اور تمل ناڈو کے بجلی کے وزیر وی سینتھل بالاجی کے قریبی ساتھیوں کے کرور اور ریاست کے کچھ دیگرٹھکانوں پرچھاپہ مارا۔ای ڈی ذرائع کے مطابق آج صبح پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کے سرکاری ٹھیکیدار اور مسٹر سینتھیل بالاجی کے قریبی ساتھی ایم سی سنکر آنند کے پلانیاپا نگر واقع دفتر پرچھاپہ مارا۔ اس کے علاوہ رائے نور میں کونگو میس نامی ریستوران چلانے والے ایم سبرامنی اور کوٹھائی نگر میں شکتی ریسٹورنٹ کے مالک شکتیول کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ یہ دونوں وزیر کے قریبی دوست بتائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن میں مبینہ بے ضابطگیوں پر کیرلا اور تمل ناڈو کے تقریباً 20 اہلکار سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کی حفاظت میں چھاپے مار رہے تھے۔ ای ڈی نے اس سے قبل 2023 اور 2024 میں منی لانڈرنگ کیس میں مسٹر سینتھل بالاجی کے قریبی ساتھیوں کے احاطہ میں اسی طرح کی تلاشی لی تھی۔ ای ڈی حکام نے 14جون2023کو وزیر کوگرفتار کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے 26ستمبر2024کوان کی ضمانت منظور کرلی اور بعد میں انہیں مئی 2021سے جون 2023 تک الیکٹریسٹی پروہیبشن اور ایکسائز کے وزیرکے طور پر بحال کر دیا گیا۔ ای ڈی نے مسٹر سینتھل بالاجی پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگایا تھا جب وہ اس وقت کی اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت میں 2011اور 2015کے درمیان وزیر ٹرانسپورٹ تھے ۔

3 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *