urdu news today live

شہرمیں ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کی ریالی میںبی جے پی اور الیکشن کمیشن کے خلاف غم و غصہ کا اظہار
سدارامیا،شیو کمار، ضمیر احمد، کرشنا بائرے گوڑا، دنیش گنڈو راو¿ سمیت دیگرقائدین کے خطابات، ہزاروں کارکنوں کا جم غفیر، غیر معمولی جوش وخروش
بنگلورو، 8 اگست(سالار نیوز)گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے بی جے پی کی ووٹ چوری کے خلاف شہر میں جمعہ کے روز کانگریس پارٹی نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہزاروں کا نگریس کارکنوں کی موجود گی میں راہل گاندھی اور دیگر کانگریس لیڈروں نے خطاب کیا اور الیکشن کمیشن اور بی جے پی حکومت کی سخت الفاظ میں تنقید کی۔
مودی مستعفی ہوں: سدارامیا: وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ وزیر اعظم اس ملک کے اقتدار پر دھوکہ سے قبضہ کیا ہے ووٹوں کی چوری کر کے بی جے پی نے اراکین لوک سبھا کی تعدا د بڑھائی ہے اس لئے مودی کو ملک کے اقتدار پر بنے رہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہالےکشن کمیشن بی جے پی کی ایک شاخ کی مانند کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک سے آج احتجاج کی جو آواز اٹھی ہے ےہ آنے والے دنوں میں پورے ملک میں گونجے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ عدل وانصاف سے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے دشمن منو وادیوں نے آئینی عمل کو گمراہ کرنے کے مقصد سے جو حرکت کی تھی اس کو راہل گاندھی نے مکمل طور پر بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو کرناٹک کی کم از کم 14سیٹوں پر جیت درج کرنی تھی لیکن صرف 9پر کامیاب ہو سکی ۔ اس کی وجہ ےہی ووٹوں کی چوری ہے۔
ہم راہول گاندھی کے ساتھ ہیں: شیوکمار
نائب وزیر اعلی اور کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے آج کانگریس رہنما راہل گاندھی کی آئین اور رائے دہندوں کے حقوق کے تحفظ کی لڑائی میں مکمل حمایت کا اظہار کیا۔فریڈم پارک میں انتخابی دھاندلیوں کے خلاف ’ہمارا ووٹ ہمارا حق‘ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہیہ ایک تاریخی لڑائی ہے۔ راہول گاندھی نے آئین اور رائے دہندگان کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں ایک مضبوط پیغام بھیجا ہے۔ کرناٹک ملک میں انتخابی دھاندلیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے پیش لفظ لکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی نے دستور پر حالیہ تقریب کے دوران ووٹروں کے حقوق کے تحفظ کےلئے ہر بوتھ میں قانونی بینک قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ہم ایسا کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ آئین اور رائے دہندوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے تفصیلی تحقیقات کی جائیں۔ کانگریس پارٹی کی اندرونی تحقیقی یونٹ اس کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔بی جے پی نے چلومے تنظیم کے ذریعہ 8000 پارٹی کارکنوں کو بی ایل او کے طور پر مقرر کیا ہے۔ ہم نے لڑا اور نقصان کو روکا، ہمیں خود الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرانی چاہئے تھی لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا کیونکہ انتخابی تنازعات نے اس ملک میں شاید ہی دن کی روشنی دیکھی ہو۔ ہم نے اب اس انتخابی فراڈ کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راہل نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس انتخابی دھاندلی کو بے نقاب کریں۔
ووٹ چوروں شرم کرو: ضمیر احمد خان:
ریاستی وزیر برائے ہاوزنگ اقلیتی بہبود واوقاف ضمیر احمد خان نے اس ریالی سے خطاب میں کہا کہ جس طرح سے بی جے پی نے بنگلور و سنٹرل لوک سبھا حلقہ کی سیٹ فرضی ووٹوں کے ذریعے چرائی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اقتدار کی ہوس پوری کرنے کےلئے ےہ پارٹی کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ مگر افسوس اس بات پر ہے کہ الیکشن کمیشن جیسے معتبر ادارے نے اس کام میں بی جے پی کا ساتھ دے کر اپنی شبیہ کو داغدار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو کے علاوہ ریاست اور ملک میں جہاں جہاں بھی ووٹوں کی چوری ہوئی ہے ان تمام مقامات پرجانچ کروائی جانی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی شروع سے ہی اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ ملک کے کمزو ر طبقات بالخصوص اقلیتوں ، دلتوں اور قبائلیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کر دے اس لئے بہار میں ایس آئی آر کیا جا رہا ہے اور اب ملک کی دیگر ریاستوں میں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی دھاندلی کو کانگریس رہنما اور لوک سبھا کے اپوزیشن لےڈر راہل گاندھی نے ثبوتو ںکے ساتھ بے نقاب کیا ہے اب آگے اس طرح کی دھاندلی نہ ہو اس بات کو یقینی بنانے کےلئے کانگریس پارٹی پورے عزم او ر جذبے کے ساتھ کام کرے گی۔
الیکشن کمیشن یا بی جے پی کا کمیشن ایجنٹ: کرشنا بائرے گوڑا
ریاستی وزیر محصولات کرشنا بائرے گوڑا نے اس ریالی سے خطاب کرتے ہوئے ووٹ چوری میں بی جے پی کا ساتھ دینے پر الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا آئینی فریضہ فراموش کر کے بی جے پی کی گود میں جا بیٹھا ہے اور انتخابات میں بی جے پی کو ہر حال میں کامیاب بنانے کےلئے اس کی دھاندلیوں کا حصہ دار بن گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نہ رہ کر ےہ آئینی ادارہ اب بی جے پی کا کمیشن ایجنٹ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچانے کےلئے راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس نے جو ملک گیر تحریک شروع کی ہے وہ اب رکنے والی نہیں ہے۔ بنگلورو سے جو آواز اٹھی ہے وہ پورے ملک میں گونجے گی اور الیکشن کمیشن کی سرپرستی میں بی جے پی کی طرف سے جو دھاندلیاں کی جا رہی ہیں ان تمام کو بے نقا ب کرنے کا سلسلہ چلے گا۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں اگر بیس سیٹیں کانگریس جیت جاتی تو مودی کی حکومت نہیں ہو تی۔ بی جے پی نے چالیس سے زیادہ سیٹیں چرائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی غیر قانونی طور پر ملک کے انتظامےہ پر قابض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت اور آئین کو بچانے کی ذمہ داری کانگریس کی ہے۔ راہل گاندھی کی قیادت میں اس کام کو انجام دیا جائے گا۔
اقتدار کےلئے انصاف کی لڑائی ہے: رضوان ارشد: شیواجی نگرکے رکن اسمبلی رضوان ارشد نے کہا کہ کانگریس رہنما اور لوک سبھا کے اپوزیشن لےڈر راہل گاندھی کی قیادت میں جو تحریک ملک بھر میں چل رہی ہے وہ اقتدار کےلئے نہیں بلکہ اس ملک میں جمہوریت اور آئین کو بچانے کےلئے ہے۔ انہوںنے کہا کہ اقتدار پر اگر قبضہ کرنا ہی ہوتا تو گاندھی خاندان تیس سال پہلے ہی قابض ہو چکا ہوتا ۔ لےکن اس خاندان نے ملک کے مفاد میں ہمےشہ سے قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت کا گلا گھونٹ کر بی جے پی نے جس طرح اقتدار پر قبضہ کیا راہل گاندھی نے اس کو پختہ ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ چور بی جے پی کے خلاف راہل گاندھی نے بنگلورو سنٹرل سے لڑائی کی شروعات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے غریب عوام کے ووٹ کی طاقت کو بچانے کےلئے راہل گاندھی نے لڑائی شروع کی ہے۔ اس میں شامل ہونا جمہوریت اور آئین کی حفاظت کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔اس ریالی سے دیگر کانگریس رہنماو¿ں نے بھی خطاب کیا اور اپنے جذبات ظاہر کئے۔ اس پروگرام میں اے آئی سی سی جنرل سکریٹریز کے سی وینوگوپال، رندیپ سنگھ سرجے والا، ڈاکٹر سید نصیر حسین ، اے آئی سی سی سکریٹری اور بنگلور و سنٹرل لوک سبھا حلقہ کے امیدوار منصور علی خان،ریاستی وزرائ، اراکین اسمبلی اور بڑی تعداد میں کانگریس کارکنوں نے شرکت کی ۔
کانگریس کارکنوں کا جم غفیر: اس ریالی میں شہر بنگلورو اور ریاست کے کونے کونے سے کانگریس کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی تھی جس کے سبب فریڈم پارک کا پورا صحن بھر گیا ۔ جو ش وخروش سے کانگریس کارکنوں نے اس ریالی میں شرکت کر کے ووٹ چوری کے خلاف پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کی تحریک سے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ان کارکنوں نے وزیر اعظم مودی، بی جے پی اور الیکشن کمیشن کے خلاف زور دار نعرے بازی کی۔
سخت سیکورٹی انتظامات: اس ریالی کے سبب فریڈم پارک اور آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی کےلئے پولیس کا سخت بندوبست کیا گیاتھا۔ اس پروگرام کے سبب فریڈم پارک کے ارد گرد کی تمام سڑکوں پر ٹرافک کو ممنوع قرار دیا گیاتھا ۔ روزانہ ان سڑکوں سے گزرنے والے افراد کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ پولیس حکام کی طرف سے کل ہی عوام کو اس پروگرام کے سبب ٹرافک کی تبدیلیوں کے بارے میں مطلع کر دیا گیاتھا۔

2 thoughts on “

  1. Чтобы [url=https://licenz.pro/med-litsenziya/]лицензия мед учреждения[/url] была оформлена без ошибок, важно доверить процесс профессионалам. Мы обеспечим соответствие всем нормативам, подготовим полный пакет документов и добьёмся положительного решения в кратчайшие сроки. Опыт более 10 лет позволяет нам гарантировать стабильный результат.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *