اے اےن اےف کی ماننداےنٹی کمےونل فورس:تےن دن مےں فےصلہ ہوگا:وزےرداخلہ
بنگلور۔14مئی (سالارنےوز) رےاستی وزیر داخلہ ڈاکٹرجی پرمےشور نے کہا ہے کہ ساحلی علاقہ میں انسداد نکسل فورس (اے این ایف) کے ماڈل پر فرقہ وارانہ مخالف فورس(اےنٹی کمےونل فورس) بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔بروزچہارشنبہ بنگلورو میںمےڈےاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی جی کو بتایا گیا ہے کہ اےنٹی کمےونل یونٹ کیسا ہونا چاہئے۔ ہم نے حکومت سے کہا ہے کہ اے این ایف جیسے ماڈل پر ےہ فورس تشکےل دی جائے۔ اس سلسلہ مےں آج اےک تجوےزروانہ کی گئی ہے۔ حکومتی سطح پر بات کریں گے اور کسی فیصلہ پر اتفاق کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ دو تین روز میں فیصلہ کر لیں گے۔ ریاست میں امن و امان کے اقدامات کے حوالے سے میٹنگ ہوئی ہے۔ میٹنگ وزےراعلیٰ سدارامیا کی قیادت میں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ہنگامی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوںنے مزےدکہاےہ بھارت اورپاکستان کے مابےن جنگ بندی کا اعلان امرےکی صدرٹرمپ کے ایک ٹویٹ مےں کیا گیا تھا۔ لیکن ہمارے وزیر دفاع کی طرف سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔ ہم نے انتظارکاراستہ اختےارکےا۔ اس کا باضابطہ اعلان پانچ منٹ بعد کیا گیا۔ یہ قومی دفاع کا سوال ہے۔جوکچھ بھی ہو وزیراعظم سب کچھ جانتے ہیں،وہی خودعوام کوبتانے کے پابندہوں گے۔ ذات پات کی مردم شماری پر وزراءکے اختلاف کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بارے میں کابینہ میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے تمام وزراءسے رائے مانگ لی ہے۔ وزراءبھی اپنی رائے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کے ان پٹ دینے کے بعد وزیراعلیٰ فیصلہ کریں گے۔ سروے آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے وقت میں توسیع کی درخواست کی،کےونکہ وہ وقت ناکافی ہے۔ یہ سروے ناگموہن داس کر رہے ہیں۔ جب میں شہر گیا تو وہ ہمارے گھر بھی آئے۔ انہوں نے بتایا کہ سروے اچھا جا رہا ہے۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے حوالہ سے کابینہ میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے مجھے اپنی رائے دینے کو کہا۔ وزیراعلیٰ نے تمام وزراءکو یہ ہدایت جاری کی ہے۔ تاریخ بعد میں طے کی جائے گی۔ آپ کو اس کے لئے کچھ وقت دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف طریقوں سے بحث ہونی چاہئے۔ سوہاس شیٹی کیس کو این آئی اے کے حوالے کرنے کے لیے گورنر کے ساتھ بی جے پی کی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم، یہ گورنر کو فیصلہ کرنا ہے۔ کوکے مندر کے صدر کے طور پر سابق راﺅڈی شیٹر کی تقرری کے بارے میںپوچھے جانے پر پرمیشور نے جواب دینے میں ہچکچاتے ہوئے کہاکہ میں اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتا، مجھ سے ایسے معاملات کے بارے میں مت پوچھو۔

