urdu news today live

نجی حج کوٹے کو اگلے سال استعمال کرنے کی منظوری خوش آئند
نسک ویلٹ میں جمع رقم کو بھی اگلے سال استعمال کی اجازت دی جائے: حج آرگنائرس اسوسی ایشن
بنگلورو۔16 مئی(سالار نیوز) امسال مرکزی وزار ت اقلیتی امورکے حج سیل اور سعودی حکام کی طرف سے پرائیویٹ ٹو ر آپریٹرو ں کے ذریعہ سفر حج پر جانے والے عازمین کے کوٹے میں لاکھ کوششوں کے باوجود تخفیف کر دئےے جانے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کرناٹکا اسٹیٹ حج آرگنائزرس اسوسی ایشن نے مانگ کی ہے کہ حج 2025کےلئے انڈین حج گروپ اسوسی ایشن فورم کی طرف سے حج گروپ آرگنائزرس نے وزارت اقلیتی امور اور سعودی حکام کی ہدایت پر نسک ویلٹ میں جو رقم جمع کروائی ہے اس کو حج 2026کے دوران استعمال کی اجازت دی جائے اور کوٹے میں اچانک تخفیف کی وجہ سے جن عازمین حج کو اس بار حج کی موقع نہ مل سکا اگلے سال ان تمام کو ترجیحی بنیاد پر حج کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ کے ایس ایچ او اے کے چیئرمین اقبال احمد صدیقی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ حج 2025کےلئے مرکزی حج کمیٹی سے 122517اور پرائیویٹ حج آپریٹروں کے ذریعہ 52507عازمین کو روانہ کرنے کا کوٹہ مقرر کیا گیاہے ۔ نسک پورٹل جس کو یکم ستمبر 2024کو لانچ کیا گیا تھا اس میں مرکزی حج گروپ آرگنائزرس کو رہائش، زون کا انتخاب، ٹرانسپورٹیشن اور مکتب کا انتخاب کرنا تھا ۔پورٹل کے قیام کے بعد حج گروپس کےلئے کوٹہ کا تعین کافی تاخیر سے23 دسمبر 2024کو الاٹ کیا۔ سابقہ روایت سے ہٹ کر سعودی حکام نے تربیت وار ادائیگی کا نظام رائج کیا جس کی کوئی پےشگی اطلاع نہیں دی گئی ۔ ےہ پتہ ہی نہیں تھا کہ رقم کی ادائیگی کےلئے 14فروری آخری تاریخ ہو گی۔اس تاریخ کی تصدیق وزارت نے بھی 6مارچ 2025کو کی جبکہ پورٹل بند ہو چکا تھا۔وزارت کی طرف سے 26جنوری 2025کو دی گئی ہدایت کے مطابق سی جی ایچ اوز نے مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ سعودی ریال کی شکل میں کافی بڑی رقم نسک ویلٹ میں جمع کروا دی تھی لیکن ان فنڈس کو بروقت کریڈٹ نہیں کیا گیا جس کے سبب آگے کی ادائیگی رک گئی اور سفر حج کی عمل بھی معطل ہو گیا۔ کافی گزارشات کے باوجود بھی نسک پورٹل نہیں کھولا گیا اس وجہ سے وزارت نے پرائیوٹ ٹو ر آپریٹروں کےلئے اگلے سال 52ہزار کا کوٹہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقبال احمد صدیقی نے وزارت کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے مانگ کی ہے حج 2025کےلئے جن عازمین نے پوری یا جزوی رقم ادا کی ہے تو اگلے سال ان کے حج کو یقینی بنایا جائے ۔ جو فنڈنسک ویلٹ میں جمع ہیں ان کو حج 2026کےلئے استعمال کرنے کی اجازت دی جائے ۔ اگر عازمین کو رقم واپس لوٹا نی پڑے تو اس رقم کو نکالنے کا نظام وضع کیا جائے ۔ اس کے علاوہ اسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حج2023اور 2024کے دوران جمع کئے گئے کروڑوں روپئے مالیت کے سعودی ریالس اب تک وزارت کی طرف سے نجی آپریٹروں کو نہیں لوٹائے گئے ہیں ۔ انہوں نے مانگ کی ہے کہ اس رقم کو بھی جلدی لوٹانے کا نظم کیا جائے۔کرناٹک اسٹیٹ حج آرگنائزرس اسوسی ایشن کے صدرشوکت علی سلطان نے بتایا کہ اسوی ایشن کی طرف سے کل رات تک بھی آخری کوشش کی گئی کہ جتنا ہو سکے کوٹہ بڑھ جائے لیکن افسوس کہ اس میں کامیابی نہ مل سکی۔ البتہ حکومت کی طرف سے ےہ اعلان خوش آئند ہے کہ اگلے سال کوٹے کو بحال رکھا جائے گا اس لئے انہوں نے کہا ہے کہ جو عازمین امسال نہ جا سکے وہ اگلے سال حج کےلئے اپنی نشست ابھی سے محفوظ کروالیں تاکہ ان کوترجیحی بنیاد پر وانہ کیا جا سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *