urdu news today live

سرکاری سطح پرنئے تعلےمی سال برائے 2025-26کی سرگرمےاں تےز
رےاست بھرمےں 51ہزارمہمان اساتذہ کی تقرری کے لئے حکمنامہ جاری
بنگلور۔23مئی (سالارنےوز)رےاستی حکومت نے رےاست کے بھرکے سرکاری پرائمری اورسکےنڈری اسکولوں مےں تدرےس خدمات کے لئے 51ہزارمہمان اساتذہ کی تقرری کاحکم جاری کردےاہے۔بروزجمعہ جاری کردہ حکمنامہ کے تحت ان اساتذہ کی تقررےاں تعلےمی سال برائے 2025-26کے لئے ہوں گی۔رےاست کے تمام اسکولوں مےں 29مئی سے نئے تعلےمی سال کاآغازہونے جارہاہے۔اس پس منظرمےں تعلےمی سرگرمےاں مسلسل چلانے اوربروقت تعلےمی ماحول بنانے کے مقصدسے عارضی تقررےوں کاحکمنامہ جاری کردےاگےاہے۔رےاست کے بہت سارے اسکولوں مےں اساتذہ کے عہدے خالی پڑے ہوئے ہےں۔اس تناظرمےں تعلےمی مفادپےش نظررکھتے ہوئے مہمان اساتذہ کی تقرری کی جارہی ہےں۔مہمان اساتذہ کی تقررےاں راست ہوں گی ۔عارضی طورپرراست تقررےاں کےے جانے کے ذرےعہ اساتذہ کی بھرتی ہونے تک ےاتعلےمی سال کے اختتام تک کی شرط کے ساتھ ےہ تقررےاں انجام دےنے کاحکم دےاگےاہے۔ 51ہزارمہمان اساتذہ مےں سے 40ہزار مہمان اساتذہ کاتقررسرکاری پرائمری اسکولوں کے لئے ہوگا۔بقےہ 11ہزارمہمان اساتذہ کاتقررسرکاری ہائی اسکولوں کے لےے ہوگا۔ حکمنامہ مےں کہاگےاہے کہ مہمان اساتذہ کے لئے دیئے جانے والے اعزازےہ کی رقم کی ادائےگی کے لئے درکارفنڈکی تفصےلات اورمہمان اساتذہ کے ضلع اوتعلقہ سطح پرتفصےلات کے ساتھ تجوےزروانہ کرنے کی ہداےت دی گئی ہے۔رےاستی وزےربرائے بنےادی تعلےم وخواندگی مدھوبنگارنے کہاکہ ہمارامقصدبس ےہ ہے کہ طلبہ اساتذہ کی قلت کی وجہ سے تعلےم سے محروم نہ ہونے پائےں ۔ہماراےہی اہم ہدف ہے۔اس لئے تعلےمی خلا پرکرنے کے لئے مہمان اساتذہ کی تقرری کافےصلہ تعلےمی سال شروع ہونے سے پہلے ہی کرلےاگےاہے۔تاکہ تعلےمی سال کے آغازسے ہی طلبہ کوعمدہ اورمعےاری تعلےم کی دستےابی ےقےنی ہوجائے ۔معےاری تعلےم ہرطالب علم کوملے ےہی ہماری حکومت کابنےادی ہدف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *