urdu news today live

ووٹ چوری کے بارے میں راہل کا انکشاف
مودی کو عہدے پر رہنے کا اخلاقی حق نہیں: سدارامیا
بنگلورو۔7 اگست (سالار نیوز)ووٹوں کی چوری کے متعلق کانگریس رہنما راہل گاندھی کے انکشافات پر وزیر اعلیٰ سدارامیا نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوک سبھا کے اپوزیشن لےڈرراہل گاندھی نے آج – پختہ ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کیا ہے کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں ہندوستان بھر میں کس طرح بڑے پیمانے پر ووٹ چوری ہوئی ہے۔بڑے پیمانے پر عوامی غصے کے باوجود نریندر مودی صرف انتخابی دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں واپس آئے۔ راہل گاندھی نے آج جو دستاویزات جاریکئے ہیں وہ اس کا واضح ثبوت ہیں۔نریندر مودی الیکشن کمیشن کا غلط استعمال کرکے، ووٹ چوری کرکے، اور طاقت کا غلط استعمال کرکے وزیراعظم بنے۔ سدارامیا نے کہا کہ انھیں عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں اور حکومت کو تحلیل کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک بھر میں اپنی آواز بلند کرے گی اور بی جے پی کے جرائم کو ہر شہری کے سامنے بے نقاب کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راہل گاندھی کی رہنمائی میں، اگر الیکشن کمیشن نے غیر جانبداری سے کام کیا ہوتا اور وہ الیکٹرانک ڈیٹا اور سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کیا ہوتا جس کی مسٹر راہل گاندھی نے درخواست کی تھی، تو انتخابات کے دنوں میں اس گھوٹالہ کا پردہ فاش ہو سکتا تھا۔ اس کے بجائے، کمیشن نے جان بوجھ کر معلومات کو دبانے اور سچائی کو چھپانے کے لیے اپنے قوانین میں ردوبدل کیا۔ یہ صرف مہادیو پورہ تک ہی محدود گھوٹالہ نہیں ہے ۔یہ اب واضح ہے کہ بی جے پی نے اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے پورے ملک میں ووٹ چوری کے ایسے ہی حربے استعمال کئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *