urdu news today live

پولیس بھرتی میں عمر کی حد میں نرمی: وزےرداخلہ کابڑافےصلہ
پی اےس آئی اورکانسٹےبل کی بھرتی مےں عمرکی حدمےںدوسال کی رعاےت
بنگلور۔26ستمبر(سالارنےوز)ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے پولیس فورس میں بھرتی کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے ایک اہم اور وقتی ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کے روز پولیس سب انسپکٹر (پی اےس آئی) اور کانسٹیبل کے عہدوں پر براہ راست بھرتی کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں دو سال کی نرمی کی تجویز کو منظوری دے دی۔یہ فیصلہ ایک بار کے اقدام کے طور پر کےا گیا ہے تاکہ گزشتہ برسوں میں بھرتی کے عمل میں تاخیر کے سبب متاثر ہونے والے امیدواروں کو ایک اور موقع فراہم کیا جا سکے۔پی اےس آئی کے عہدوں کے لیے نئی عمر کی حد طے کردی گئی ہے۔عام زمرے کے امیدواروں کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 28 سال سے بڑھا کر 30 سال کر دی گئی ہے۔درج فہرست ذات (اےس سی)، درج فہرست قبائل (اےس ٹی) اور دیگر پسماندہ طبقات (اوبی سی) کے امیدواروں کے لئے 30 سال سے بڑھا کر 32 سال کر دی گئی ہے۔اسی طرح پولیس کانسٹیبل کے عہدوں کے لیے عمر کی نئی حد بھی طے کردی گئی ہے۔عام زمرے کے امیدواروں کے لیے 25 سال سے بڑھا کر 27 سال کر دی گئی ہے۔اےس سی واےس ٹی اوراوبی سی امیدواروں کے لیے 27 سال سے بڑھا کر 30 سال کر دی گئی ہے، یعنی 3 سال کی نرمی دی گئی ہے۔وزیر داخلہ ڈاکٹر پرمیشور نے محکمہ پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پولیس بھرتی کے موجودہ قوانین میں ضروری ترامیم جلد از جلد مکمل کریں، تاکہ نئے عمر کے معیارات کی بنیاد پر بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جا سکے۔یہ فیصلہ ریاست بھر کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوگا جو عمر کی حد مکمل ہونے کے باعث پولیس فورس میں شمولیت کے مواقع کھو چکے تھے۔ ایک بار کے اس اقدام سے ان نوجوانوں کو دوبارہ کوشش کرنے کا موقع ملے گا، جو پچھلی تاخیر کی وجہ سے محروم رہ گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *