urdu news today live

٭گھٹا پربھا، کاگینا، مانجرا ندیاں بہہ رہی ہیں۔
٭کلبرگی ضلع کے 85 گاو¿ں سیلاب سے متاثر ۔
٭53 نگہداشت کے مراکز میں 6,664 افراد کو پناہ دی گئی۔
٭یادگیر ضلع میں 445 خاندانوں کو دیکھ بھال کے مراکز میں منتقل کیا گیا۔
٭مہاراشٹر کے مختلف آبی ذخائر سے بھیما ندی کے لیے 2.50 لاکھ کیوسک پانی ۔
٭بیدر میں مانجرا ندی میں طغیانی، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان۔
دسہرہ کے موقع پر کے اےس آرٹی سی کی خصوصی بسوں کے کرایوں میں اضافہ
بنگلور۔29 ستمبر(سالارنےوز) دسہرہ تہوار کے موقع پر کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے اےس آرٹی سی) کی جانب سے مختلف روٹ پر چلنے والی خصوصی بسوں کے کرایوں میں اچانک اضافے نے مسافروں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ تاہم کے اےس آرٹی سی حکام نے وضاحت دی ہے کہ کرایوں میں یہ اضافہ صرف تہوار کے دوران چلائی جانے والی خصوصی ٹرانسپورٹ بسوں پر لاگو کیا گیا ہے، عام سروسز پر نہیں۔کے اےس آرٹی سی نے اعلان کیا ہے کہ دسہرہ تہوار کے پیش نظر 2000 سے زائد خصوصی بسیں چلائی جا رہی ہیں، جن میں سے 200 سے زیادہ صرف بنگلور اور میسور کے درمیان چلیں گی۔ ان خصوصی سروسز کے کرایوں میں اوسطاً 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
کرایوں میں اضافہ کی تفصیلات: بنگلور سے میسور: 20 سے 30 روپے کا اضافہ، بنگلور سے داونگیرے: 40 روپے کا اضافہ
کے اےس آرٹی سی کے مطابق گزشتہ 20 سالوں سے کارپورےشن کو خصوصی مواقع، تعطیلات اور میلوں کے دوران چلنے والی خصوصی بسوں کے لیے اضافی کرایہ وصول کرنے کی اجازت حاصل ہے۔ ادارے نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تہواروں کے دنوں میں چلنے والی خصوصی بسوں کو اکثر یک طرفہ طور پر چلانا پڑتا ہے، جن کی واپسی میں مسافر کم یا نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، مختلف علاقوں سے گاڑیاں لانے اور اضافی آپریشنل اخراجات بھی کرایوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔کے اےس آرٹی سی حکام نے مزید کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی دسہرہ تہوار کے دوران 26 ستمبر سے 8 اکتوبر تک بنگلور۔میسور روٹ پر چلنے والی ایکسپریس، نان اسٹاپ اور نامور سروسز میں خصوصی کرایے لاگو کیے جا رہے ہیں، جن میں 20 سے 30 روپے تک اضافہ شامل ہے۔کارپورےشن کے مطابق یہ اضافہ وقتی اور تہوار کے دنوں تک محدود ہے، اور مسافروں کی سہولت کے لیے زیادہ سے زیادہ خصوصی بسیں چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *