
شہر بنگلورو کے بلدی اداروں کی وارڈ حد بندی کا اعلان
بنگلورو سنٹرل سٹی کارپوریشن میں 63وارڈوں کا اعلان،ایسٹ میں 50وارڈ
بنگلورو۔30ستمبر(رضوان اللہ خان)ریاستی حکومت کی طرف سے گریٹر بنگلورو اتھارٹی کی تشکیل کے بعد اب اس کے تحت آنے والے پانچ سٹی کارپوریشنوں کےلئے وارڈوں کی تازہ حد بندی کا بھی نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔بنگلورو سنٹرل سٹی کارپوریشن کے وارڈوں کا جو نو ٹیفکیشن جاری کیا ہے اس میں 63وارڈس کو شامل کیا گیا ہے اور ان کی حد بندی کی بھی تشریح کر دی گئی ہے۔اسی طرح بنگلورو ایسٹ سٹی کارپوریشن میں 50وارڈو ں کی تازہ حد بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں اگر عوام کو کسی طرح کا اعتراض ہو تو اس کے بارے میں تفصیلات 15اکتوبر2025ءتک اڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ شہری ترقیات ،وکاس سودھا کے پاس جمع کروائی جا سکتی ہیں۔محکمہ شہری ترقیات کے انڈر سکریٹری نندا کمار کی طرف سے جاری نو ٹی فکیشن کے مطابق بنگلورو