urdu news today live

بنگلورو۔30ستمبر(سالار نےوز) آیودھا پوجا اور وجئے دشمی کی تعطیلات کے پیش نظر لوگ اپنے آبائی گاو¿ں کا رخ کرنے لگے ہےں جس کی وجہ سے کرناٹک اسٹےٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپورےشن( کے ایس آر ٹی سی) بس اسٹانڈ پر کافی بھیڑ دیکھی گئی۔کل وجئے دشمی ہے اور جمعرات کو آیودھا پوجا کی وجہ سے دفاتر اور تعلےمی اداروں کےلئے چھٹی ہے، اس شہر سے لوگ اپنے اپنے آبائی گاو¿ں اور سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔کے ایس آر ٹی سی نے فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر اضافی بس خدمات فراہم کی ہیں اور بسیں کیمپگے گووڈا بس اسٹانڈ، وجئے نگر، شانتی نگر، مےسور روڈ سیٹلائٹ بس اسٹانڈ سمےت دیگر بس اسٹانڈ زسے ریاست کے مختلف اضلاع اور بےرونی اضلاع کےلئے چل رہی ہیں اور بڑی تعداد مےںلوگ بسوں کا انتظار کرتے ہوئے دیکھے گئے۔چند مسافروں نے بنگلورو سے مےسور ، ہبلی ۔ دھارواڑ، منگلور، شےموگہ، چکمگلورو، سرسی، بلاری، رائچور، کورگ، دھرمستھلا، کو کے سبرامنی ،بےرونی علاقوں ،شرےنگےری سمےت دےگر مقامات کے سفر کےلئے پیشگی ٹکٹ بک کرائے ہیں،اس کے علاوہ لوگ نجی ٹراول ایجنسیوں اور رےل گاڑےوں کے ذریعے بھی بکنگ کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں کئی افراد خود کی کاروں او ر دو پہےہ والی گاڑےوں مےں بھی اپنے آبائی گاﺅں روانہ ہونے لگے ہےں۔ رات کے وقت بڑی تعداد میں مسافر کیمپے گوڈا بس اسٹانڈ پر پہنچنے کی وجہ سے اطراف واکناف کی سڑکوں پر ٹر افک جام ہوگیا۔بنگلورو،ٹمکور روڈ پر یشونت پور، گر گنٹے پالےہ ، 8ویں میل،جالہلی کراس اور نیلمنگلا ٹول پر گاڑیوں کی قطاریں لگی دیکھی گئیں جو بڑے اضلاع کو جوڑتی ہےں۔اس کے علاوہ شہر کی دےگر اہم سڑکوں پر بھی کئی گھنٹے ٹرافک جام رہا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *