urdu news today live

سبوینشن اسکیم مےں بڑاگھوٹالہ۔213کروڑکی دھوکہ دہی
عدالتی حکم پرسی بی آئی کاکرےک ڈاﺅن۔شہرکے 3بلڈرزکے دفاتراورمکانات پرچھاپے
بنگلورو ۔3اکتوبر(سالارنےوز)گھر خریدنے کے خواب دیکھنے والے سینکڑوں افراد کے ساتھ مبینہ دھوکہ دہی کے معاملے میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے تین بڑے بلڈروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سی بی آئی نے بنگلورو، ممبئی اور کولکتہ میں کارروائیاں کیں اور متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ ایتھاکا اسٹیٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، ایل جی سی ایل اربن ہومز اور اوزون اربانا انفرا ڈیولپرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف اےف آئی آر درج کی گئی ہیں، جن پر خریداروں کو فلیٹ نہ دینے اور مالیاتی دھوکہ دہی کے سنگین الزامات ہیں۔عام طور پر گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کو اگر مکمل رقم نہ ہو تو وہ سبوینشن اسکیم کے تحت فلیٹ ب±ک کرتے ہیں۔ اس اسکیم میں خریدار صرف 10 سے 20 فیصد رقم ادا کرتا ہے، باقی رقم بینک یا مالیاتی ادارہ بطور قرض دیتا ہے۔ بلڈر وعدہ کرتا ہے کہ وہ تعمیر مکمل ہونے تک اس قرض کا سود ادا کرے گا۔ لیکن کئی کیسز میںبلڈر سود دینا بند کر دیتا ہے، جس کے بعد بینک اصل خریداروں سے پیسے وصول کرنے لگتے ہیں۔اس سے نہ صرف خریداروں پر مالی دباو¿ بڑھتا ہے بلکہ فلیٹس بھی وقت پر نہیں ملتے۔ اس دھوکہ دہی سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔متاثرہ خریداروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جس پر عدالت نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اپریل 2025 میں سی بی آئی کو ملک بھر میں ابتدائی تحقیقات کا حکم دیا۔ اب تک دہلی این سی آر میں 22، اور دہلی کے باہر 7 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔سی بی آئی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی، جس کے بعد عدالت نے بنگلورو، ممبئی اور کولکتہ میں بھی کیسز درج کرنے کا حکم دیا۔ ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سی بی آئی نے مختلف شہروں میں چھاپے مارے اور بلڈروں کے دفاتر و گھروں کی تلاشی لی۔خصوصی طور پر اوزون اربانا انفرا ڈیولپرز پر الزامات ہیں کہ انہوں نے فلیٹس وقت پر حوالے نہیں کیے اوررےرا(آرای آراے) قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خریداروں کو اب تک صرف 7.53 کروڑ روپے ادا کیے، جب کہ انہیں 213 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ یعنی اب بھی 206 کروڑ روپے کا معاوضہ باقی ہے۔سی بی آئی کی اس کارروائی سے رئیل اسٹیٹ شعبے میں ہلچل مچ گئی ہے اور دیگر بلڈرز بھی دباو¿ میں آ گئے ہیں۔ وہیں گھر خریدنے والوں کو انصاف کی امید بندھی ہے، جو برسوں سے اپنے خوابوں کے گھروں کا انتظار کر رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *