urdu news today live

گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان
بنگلورو ۔3اکتوبر(سالارنےوز) کرناٹک میں آئندہ ایک ہفتے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے، اور کچھ علاقوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔شمالی کرناٹک کے کلبرگی، بیدر، یادگیر، رائچور، باگل کوٹ، بیلگاوی، دھارواڑ، گدگ، ہاویری، کوپل اور وجئے پورہ اضلاع میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔جنوبی کرناٹک کے چکبالاپور، کولار، بنگلورو اربن، بنگلورو دیہی، رام نگر، کوڈاگو، شیموگہ اور چکمگلورو میں تیز ہواو¿ں (30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دیگر اضلاع بلاری، چامراج نگر، چترادرگہ، داونگیرے، ہاسن، منڈیا، میسور، ٹمکور اور وجئے نگر میں بھی کئی مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اکتوبر تک یہ بارشیں مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری رہیں گی۔عوام سے گزارش ہے کہ وہ موسم کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، خاص طور پر جب گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہو۔ زرعی شعبے سے وابستہ افراد کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بارش کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *