urdu news today live

چیف جسٹس گوائی پر جوتا پھینکنے کے خلاف دلت تنظیموں کا احتجاج
بنگلور۔6 اکتوبر(سالارنےوز) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بی آر گوائی پر ایک وکیل کی جانب سے جوتا پھینکنے کی کوشش کے خلاف کلبرگی میں مختلف دلت تنظیموں نے پیر کی شام شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اس اقدام کو عدلیہ، آئین اور جمہوریت کی توہین قرار دیا۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ’ فرقہ پرستو مردہ باد۔ اور ذات پرستوںمردہ باد‘۔انہوں نے جوتا پھینکنے والے وکیل کی تصویر کو جلا کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔کرناٹک ریاست دلت سنگھرش سمیتی کے کارکنوں نے کلبرگی تعلقہ پنچایت سے ضلع کے ڈپٹی کمشنر دفتر تک احتجاجی مارچ کیا۔ ڈی سی آفس کے سامنے سڑک پر تقریباً 10 منٹ تک ٹرافک روکا گیا اور مظاہرہ کیا گیا۔ریاستی دلت صدر ڈی جی ساگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چیف جسٹس پر جوتا پھینکنا نہایت شرمناک حرکت ہے۔ یہ نہ صرف عدلیہ بلکہ پورے ملک کے آئینی نظام کی توہین ہے۔ اس واقعے میں جو بھی افراد ملوث ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔مظاہرین نے صدرِ جمہوریہ کے نام ایک یادداشت بھی ضلع ڈی سی کے ذریعے جمع کرائی۔احتجاج میں سریش ہادیمنی، بی سی والی، ایس پی سولاڈ، امبنّا جیوانگی، ایچ شنکر سمیت دیگر کئی لےڈر شریک ہوئے۔قبل ازیں ریپبلکن یوتھ فیڈریشن کے کارکنوں نے بھی ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا، جن میں ہنومنت اٹگی، سنتوش میلمنی، سدھو بیلسور، شیوکمار اور راگھویندر والی کار شامل تھے۔

One thought on “

  1. Vehicle transport is easy and worry-free with DTDCCar transport in Mumbai. Hum advanced fleet aur skilled staff ke sath bike aur car shifting seamless banate hain. Har vehicle ko insurance coverage aur real-time tracking ke sath protect kiya jata hai. DTDC ke sath choose karein ek hassle-free, safe aur reliable relocation experience.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *