
ًّٰٓسابق وزیر اقبال انصاری کوپل کے کانگریس رہنماو¿ں سے سخت ناراض
بنگلورو۔6 اکتوبر(سالار نیوز)سینئر کانگریس رہنما اور سابق وزیر اقبال انصاری نے کوپل ضلع کے کانگریس رہنماو¿ں پر ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام لوگوں نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں اقبال انصاری سے جڑا ایک مبینہ آڈیو وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ضلع انچارج وزیر شیوراج تنگڈگی، مقامی رکن لوک سبھا راج شیکھر ہتنال، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے معاشی امور بسواراج رایا ریڈی نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ ان تمام کی حرکتوں کو عوام کے سامنے لائیں گے، عوام ان پر اعتبار نہ کریں۔پےر کے روز اقبال انصاری کا ےہ آڈیو کلپ ایسے مرحلہ میں وائرل ہوا جب وزیر اعلیٰ سدارامیا کوپل ضلع کے دور ے پر تھے۔ انصاری نے کہا کہ ضلع کے چند کانگریس رہنما ضلع بھر میں کانگریس کی حالت کے بارے میں حقائق کو چھپا رہے ہیں اور اپنے فائدہ کےلئے کانگریس کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا کی ستائش کرتے ہوئے اقبال انصاری نے ان کے حامیوں سے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے پروگرام میں ضرور شرکت کریں لیکن ضلع کے دھوکہ باز کانگریس لےڈروں کی کوئی بات نہ سنیں۔ ان رہنماو¿ں نے وزیر اعلیٰ اور دیگر بڑے رہنماو¿ں کے سامنے ان کے بارے میں جھوٹی باتیں کہی ہیں اور ان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ رکن پارلیمنٹ ہتنال کےلئے وہ انتخابات میں کام کرنا نہیں چاہتے تھے لیکن وزیر اعلیٰ کے کہنے پر انہوں نے کام کیا ۔ گنگا وتی حلقہ میں ان کو 16ہزار ووٹوں کی برتری دلائی ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں وہ ان تمام کو بے نقاب کریں گے۔ صرف کوپل ضلع میں نہیں بلکہ ریاست بھر میں ان کے حامی موجود ہیں ۔ وہ بتائیں گے کہ شیو راج تنگڈگی اور راج شیکھر ہتنال نے مسلمانوں کو کتنا نقصان پہنچایا ہے۔ اس دوران ضلع انچارج وزیر شیوراج تنگڈگی نے اقبال انصاری کے مبینہ آڈیو پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ ایک سینئر رہنما ہیں اس لئے وہ ان کے بیان پر تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔