urdu news today live

ووٹ چوری کے خلاف کانگرےس پارٹی کی ملک گیر گھر گھر مہم
ضمیر احمد خان کی زیر قیادت چامراج پیٹ اسمبلی حلقے میں احتجاجی مظاہرہ
بنگلور۔8اکتوبر (سالارنےوز)مرکز کی بی جے پی حکومت اور الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹ چوری کے خلاف کانگرس پارٹی کی ملک گیر گھر گھر مہم کے حصے کے طور پر چہار شنبہ کے روز شہر کے چامراج پیٹ اسمبلی حلقے میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اس مظاہرے میں ریاستی وزیر ہاو¿زنگ اقلیتی بہبود و اوقاف بی زیڈ ضمیر احمد خان اے آئی سی سی سکریٹری ابھیشیک دت ،کے ایم ڈی سی چیئرمین بی کے الطاف خان ،سابق رکن کونسل رویندرن اور دیگر نے حصہ لیا۔احتجاج سے خطاب میں ضمیر احمد خان نے کہا کہ ملک بھر میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے ووٹ چوری ایک آسان راستہ بن گیا ہے ایلکشن کمیشن کے حکام سے ملی بھگت کے ذریعہ ملک کی جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ووٹ چوری کو ثبوتوں کے ساتھ نے نقاب کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ من مانے طریقے سے ووٹ جوڑے اور نکالے جارہے ہیں ملک کے عوام نے اگر اس کے خلاف اگر آواز نہ اٹھائی تو آنے والے دنوں میں الیکشن اور جمہوریت ایک مذاق بن کے رہ جائیں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کانگریس کی طرف سے شروع کی گئی ووٹ چوری مخالف مہم سے

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *