urdu news today live

شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم 11 غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا گیا
مالکان غیر ملکیوں کو مکان کرایہ پر دینے سے قبل قانون پر عمل کریں:پولےس کمشنر
بنگلورو۔18نومبر (سالار نےوز) شہر کے پولیس کمشنر سیمنت کمار سنگھ نے کہا کہ شہر میں بغیر مناسب دستاویزات کے مقیم گیارہ غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کرکے انہیں ملک بدر کر دیا گیا ۔ اخباری کانفرنس کے دوران پولےس کمشنر نے تفصےلات پےش کر تے ہوئے اس بات کی جانکاری دی اور بتاےا کہ گرفتار 11غیر ملکی شہریوں کو ایف آر آر او کے سامنے پیش کیا گیا اوران کے حکم پرہی انہیں غیر ملکی حراستی مرکز بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں ملک سے ملک بدر کرنے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔ سنگھ نے بتاےا کہ اس اطلاع کے بعد کہ چند غیر ملکی شہری شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اور منشیات کی فروخت میں ملوث ہیں ،ان کا پتا لگا کر انہےں گرفتار کرنے کےلئے ڈی سی پی کرائم۔2 راجہ امام قاسم کی سربراہی میں الیکٹرانک سٹی ڈوےژن کے افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹیم نے ہبا گڑی پولےس تھانے کی حدو د مےں مشترکہ کارروائی کر تے ہوئے 11 غیر ملکی شہری جو بغیر مناسب دستاویزات کے غیر قانونی طور پر مقیم پائے گئے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔پولےس کمشنر نے بتاےا کہ مکانات غیر ملکیوں کو کرایہ پر دینے والے مالکان کے خلاف پہلے ہی قانونی کارروائی کی جا چکی ہے ،دو مکان مالکان، شیورام کرشنا (42) اور سنگپا پاٹل (35) نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے اور ان کے خلاف ہبا گڑی پولےس تھانے مےں معاملہ درج کےا گےا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک سافٹ ویئر کمپنی میں کام کرنے والے لوگوں نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے مکانات کرائے پر دئے ہیں۔سنگھ نے بتاےا کہ مکانوں کے مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مکانات غیر ملکیوں کو کرایہ پر دیتے وقت قانونی قواعد پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں مکانات کے مالکان نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے ، مقامی پولیس تھانے اور متعلقہ افسروں کو معلومات جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔ کمشنر نے ایک بار پھر مکان مالکان سے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں اس طرف توجہ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *