رہنما خطوط پر عمل نہ کرنے پر 14 پی جی پر تالے لگا دئے گئے
بنگلورو۔18نومبر (سالار نےوز)اےسٹ سٹی کار پورےشن کی حدود مےں رہنما خطوط پر عمل نہ کرنے والے14پئےنگ گےسٹ (پی جی ) پر تالے لگا دئے گئے ہےں ۔ اس سلسلے مےں تفصےلات پےش کر تے ہوئے کمشنر ڈی ایس رمیش نے کہا کہ کارپوریشن کی حدود کے تحت 14 پی جی جو رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے پر تالا لگا دےا گےا ہے ۔انہوںنے بتاےا کہ صحت اور حفاظت کے مفاد میں اےسٹ سٹی کارپورےشن کی حدود مےں کاروباری لائسنس حاصل کئے بغےر خلاف ورزی کر رہے پی جی کے خلاف کارروائی کرنے کےلئے انہوں نے شعبہ¿ صحت کے افسروں کو ہداےت دی تھی ۔انہوںنے بتاےا کہ اڈےشنل کمشنر لوکھنڈے اسنیہل سدھاکر کی رہنمائی میں ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سویتا کی قیادت میں ہیلتھ افسران کی ایک ٹیم نے 14 پی جی کے خلاف یہ کارروائی کی ہے جو غیر قانونی طور پر اور بی بی اے ایکٹ 2024ءکے تحت عائد شرائط و ضوابط پر عمل کئے بغیر کام کر رہے تھے ۔کمشنر نے کہا کہ ان کے کارپورےشن کی حدود مےں 10 سے 15 نومبر تک چلائی گئی خصوصی کاروباری لائسنس مہم میں 17 وارڈز میں 466 کاروباری افراد نے کل 25.52لاکھ روپئے فیس ادا کر کے لائسنس حاصل کےا ہے ، ایسٹ سٹی کارپوریشن نے کاروباری اداروں کو اسی دن کاروباری لائسنس جاری کرنے کا انتظام کیا ہے جس دن وہ ضروری دستاویزات جیسے تجارتی دکان کا معاہدہ اور بجلی کا بل جمع کراتے ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ 17 وارڈز کے ساتھ کمرشیل علاقوں میں خصوصی کیمپ لگا کر شفاف، تیز رفتار اور شہری دوست طریقے سے کاروبار خدمات کی تقسیم کےلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ محکمہ¿ صحت کے افسروں نے بتایا کہ مہادیو پورہ اور کرشنا راج پورہ ڈوےژنوں کے میڈیکل آفیسرز، ہیلتھ سوپروائزرس، سینئر ہیلتھ انسپکٹرز اور ہیلتھ انسپکٹرز کی ٹیمیں غیر قانونی طرےقے سے چل رہے پی جی کا معائنہ کر کے جانچ کی مہم میں سرگرم عمل ہیں۔