urdu news today live

موسم اےک بارپھرکروٹ لےنے کوتےار۔شمالی کرنا ٹک مےںآرےنج الرٹ
آج سے تےن دنوں تک رےاست کے کئی اضلاع مےں بارش کاامکان
بنگلور۔26ستمبر(سالارنےوز)محکمہ موسمیات نے کرناٹک کے شمالی اندرونی اضلاع کے لئے شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے 27 ستمبر سے شروع ہونے والے تین دنوں کے لیےآرےنج اور یلو الرٹس جاری کیے ہیں۔ خلیج بنگال میں بننے والے ہوائی دباﺅ کے باعث ریاست میں ایک بار پھر موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے اثرات پورے جنوبی ہندوستان میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔27 ستمبرکوشمالی کرناٹک کے باگل کوٹ، بیدر، گدگ، کلبرگی، کوپل، رائچور، وجے نگر اور یادگیر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظرآرےنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔28 ستمبرکوبیدر، کلبرگی اور یادگیر میں آرےنج الرٹ جاری ہے، جب کہ باگل کوٹ، کوپل، رائچور اور وجئے پورہ میں یلو الرٹ بتایا گیا ہے۔29 ستمبرکوباگل کوٹ، بیلگاوی، بیدر اور کلبرگی میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے، جہاں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال کے اڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں ایک دباﺅ بن چکا ہے، جس کی حرکت کا درست اندازہ لگانا تاحال ممکن نہیں۔ تاہم، ابتدائی رپورٹس کے مطابق 28 ستمبر کوےہ طوفانی اثرمہاراشٹر میں داخل ہو سکتا ہے۔29 یا 30 ستمبر کو ممبئی کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔اس کے زیر اثر ممبئی سے لے کر کیرلا کے ساحلی علاقوں تک بارشوں میں شدت کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے ایک ہفتے تک ریاست میں معمول کی یا معمول سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے بارشوں میں جو وقفہ آیا تھا، وہ اب ختم ہونے کو ہے اور آئندہ دنوں میں شمالی کرناٹک کے علاوہ ساحلی و جنوبی اضلاع میں بھی ہلکی سے درمیانے درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے سائنسدانوں کے مطابق ستمبر کے تیسرے ہفتے میں مانسون کی شدت میں کمی کے بعد اب یہ دوبارہ متحرک ہونے کے آثار دکھا رہا ہے۔ یہ صورتحال خاص طور پر زراعت، آبی ذخائر اورکسانوں کے حوالے سے اہم قرار دی جا رہی ہے۔اس پس منظرمےںعوام کے لےے چندہدایات جاری کی گئی ہےں۔آرےنج الرٹ والے اضلاع میں رہائش پذیر شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *