urdu news today live

سروے سے کوئی بھی خاندان محروم نہ رہے ۔سب کو شامل کرنا لازم
بنگلوراربن مےں سروے کاطوفانی آغاز،50لاکھ گھرانوں کاہدف،7اکتوبرتک کام مکمل کرےں:وزےراعلیٰ
بنگلور۔26ستمبر(سالارنےوز)رےاستی وزےراعلیٰ سدارامےانے کہاکہ ریاست کرناٹک میں جاری سماجی و تعلیمی سروے 2025 کا مقصد ہر گھرانے کا درست ڈیٹا حاصل کرنا ہے تاکہ پالیسی سازی اور فلاحی اسکیموں کو مو¿ثر انداز میں نافذ کیا جا سکے۔ اس سروے کی نگرانی براہِ راست مےں خودکررہاہوں۔ انہوں نے تمام اضلاع کے حکام کو بروقت اور درست ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے بروزجمعہ 26 ستمبر 2025 کورہائشی دفترکرشنامےں ضلع کے ڈپٹی کمشنر، رےجنل کمشنروں اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔ اس موقع پر ےہ احکامات جاری کیے ہےں۔ہر ضلع میں روزانہ کم از کم 10 فیصد گھرانوں کا سروے مکمل کیا جائے۔ضلعی سطح پر روزانہ کی پیش رفت کی مانیٹرنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔ اعلیٰ حکام کی فعال شمولیت ےقےنی بنائےں۔علاقائی کمشنروں اور ضلع انچارج سکریٹریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ خود سروے کی نگرانی کریں اور فیلڈ میں سرگرم رہیں۔سروے میں غفلت برتنے والے شمار کنندگان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ ایک سرکاری کام ہے، لہٰذا کسی بھی قسم کی نافرمانی ،آناکانی برداشت نہیں کی جائے گی۔پرائمری اور ہائی اسکول کے اساتذہ سروے کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اعزازیہ کی رقم پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے، کسی قسم کی شکایت یا ہچکچاہٹ نہ ہو۔امداد یافتہ اسکولوں کے اساتذہ کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔تمام اضلاع میں آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کر کے مقامی سطح پر تکنیکی مسائل حل کیے جائیں۔اب تک تمام بڑے تکنیکی مسائل حل ہو چکے ہیں۔ آئندہ بھی ایسی کسی خرابی کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے۔
(باکس مےں )سروے کے اعداد و شمار
کل گھرانے جن کا سروے ہونا ہے 1,43,81,702
اب تک سروے کیے گئے گھرانے 2,76,016
کل شمار کنندگان۔ 1,20,728
مردم شماری بلاکس ۔ 1,22,085
سروے مکمل کرنے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر 2025
بنگلور اربن ضلع میں سروے کا آغاز 26 ستمبر سے ہو چکا ہے۔بی بی ایم پی کے دائرہ اختیار میں تقریباً 50 لاکھ گھرانوں کا سروے ہونا ہے۔ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی گئی ہے کہ شہر میں سروے کے عمل کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ سروے کی کامیابی کے لیے مختلف محکموں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔محکمہ ریونیو،محکمہ پنچایت راج،شہری مقامی ادارے ۔یہ محکمے ایک ٹیم کے طور پر کام کریں اور ہر سطح پر تعاون کو یقینی بنائیں۔تعلقہ سطح پر نگرانی کا نظام واضح کرتے ہوئے وزےراعلیٰ نے کہاکہ ہر تعلقہ میں ایک نوڈل افسر (ضلعی سطح کا افسر) مقرر کیا جائے جو سروے کی نگرانی کرے گا۔ضلع کے ڈپٹی کمشنرز روزانہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیں اور بہتری کے لیے فوری اقدامات کریں۔انہوں نے کہاکہ یقینی بنائیں کہ کوئی گھر نہ چھوٹے۔یہ بات خاص طور پر زور دے کر کہی گئی ہے کہ سروے ہر گھر کے لیے ہونا چاہیے۔کوئی بھی خاندان سروے سے محروم نہ رہے۔اگر کسی علاقے میں کمی محسوس کی جائے تو فوراً اضافی افرادی قوت تعینات کی جائے۔سدارامےانے کہاکہ سماجی و تعلیمی سروے 2025 ریاست کے ہر شہری کو مساوی مواقع فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں حکومت کرناٹک اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پر±عزم ہے کہ یہ سروے مقررہ وقت پر، درست اور مکمل ہو۔تمام ضلعی انتظامیہ، اساتذہ، اور محکمے اس رےاستی اہمیت کے حامل کام کو سنجیدگی سے لیں اور ریاست کو ایک جامع، شفاف اور ترقی یافتہ سماج بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔مزید معلومات یا تکنیکی مدد کے لیے اپنے ضلعی نوڈل افسر یا مقامی آئی ٹی ٹیم سے رابطہ کریں۔ ریاستی سطح پر کنٹرول روم بھی فعال ہے جو روزانہ رپورٹیں وصول کر رہا ہے۔روزانہ 10 فیصد سروے مکمل کرےں، اساتذہ کی بھرپور شمولیت ضروری ہے۔ اعزازیہ پہلے ہی جاری کےاجاچکاہے۔ سروے میں لاپرواہی پر قانونی کارروائی ہوگی۔ بنگلور میں 50 لاکھ گھروں کا سروے شروع – بی بی ایم پی کو ہدف مکمل کرنے کی ہدایت۔تعلقہ سطح پر نوڈل افسر مقرر ۔ہر دن کی پیش رفت پر نظررکھنے کی ہداےت۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *