
دھرمستھلا معاملے کی تفتےش اےس آئی ٹی دیانت داری سے کر رہی ہے: دنیش گنڈو راو¿
مودی دیں 10 ہزارتو سب کا وکاس، ہم دےں 2 ہزارتو دیوالیہ!
بنگلور۔26ستمبر(سالارنےوز) دھرمستھلا معاملہ سے متعلق اےس آئی ٹی دیانت داری سے تفتیش کر رہی ہے۔ اس معاملہ مےں اےس آئی ٹی کی طرف سے تفتیش شروع کرنے کے بعد کئی حقائق سامنے آئے ہیں۔ یہ بات رےاستی وزےربرائے صحت و خاندانی بہبود دنیش گندو راو¿ نے کہی۔
بروزجمعہ وکاس سودھا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران انسانی کھوپڑےاں اور ہڈیوں کے باقیات ملے ہیں۔ یہ کھوپڑی اورہڈےاں کس کی ہیں، وہ وےہاں کیسے پہنچیں، کیا کوئی سازش ہوئی ہے؟ ان سوالات کے جوابات ڈھونڈناضروری ہے۔ اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہئے ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت کی سطح پر اےس آئی ٹی ختم کرنے پر کوئی بات ہوئی ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ اس معاملے سے متعلق فیصلہ محکمہ داخلہ کو کرنا ہے اور مجھے اس کا علم نہیں ہے ۔ بنگلور کی سڑکوں پر گڑھوں کو بند کرنے کے حوالے سے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ دھرمستھلا معاملے میں جب ہم نے اےس آئی ٹی تشکیل دی تھی، توبی جے پی نے اس کا خیرمقدم کیا تھا۔ بعد میں وہ مخالفت کرنے لگے۔ اب جب حکومت نے بنگلور میں سڑکوں کی گڑھیں بند کرنے کا کام شروع کیا ہے تو بی جے پی ایک ڈراما کر رہی ہے کہ وہ سڑک گڑھیں بند کرنے کا کام خود کر رہی ہے۔
دنےش گنڈوراﺅنے جمعہ کے روزٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ بہار کی 75 لاکھ خواتین کے کھاتوں میں وزیر اعظم مودی نے فی کس 10 ہزار روپے جمع کیے ہیں۔ اگر ہماری حکومت ”گروہالکشمی“ اسکیم کے ذریعے خواتین کو دو ہزار روپے دے تو بی جے پی والے شور مچاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ مفت کی اسکیموں نے ریاست کو دیوالیہ کر دیا ہے۔ اب جب مودی جی دس ہزار روپے دے رہے ہیں، تو کیا اب ملک دیوالیہ نہیں ہوگا؟مودی جی صرف بہار کی خواتین کو ہی کیوں دس ہزار روپے دے رہے ہیں؟ کیا یہ اس لیے نہیں کہ وہاں انتخابات ہونے والے ہیں؟ اگر مودی جی کو واقعی خواتین کو بااختیاربنانے کا مقصد عزیز ہوتا تو وہ اس اسکیم کو پورے ملک میں نافذ کرتے۔ صرف بہار ہی کیوں؟
ہماری حکومت کی اسکیموں کو مفت کی اسکیمیں کہہ کر تنقید کرنے والے ریاستی بی جے پی لیڈران اگر واقعی باعزت اور غیر جانب دار ہوتے تو مودی جی کے اس اقدام پر بھی تنقید کرتے۔ لیکن وہ خاموش ہیں۔ بی جے پی کی سیاست میں دوہرا معیار (ڈبل اسٹینڈرڈ) ہونے کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہو سکتا ہے؟