urdu news today live

سدارامےاحکومت کااصلاحی اقدام
سرکاری ملازمین کے لئے سالانہ آن لائن اور آف لائن ٹرےننگ لازمی قرار
بنگلورو۔ 2 اکتوبر (سالارنےوز)رےاستی حکومت نے سرکاری ملازمین کی انتظامی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ان کی ترقی (پروموشن) کے عمل کو مو¿ثر بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ حکومت نے نئے قواعد نافذ کرتے ہوئے تمام گروپ A اور B کے افسران کے لئے سالانہ آن لائن تربیتی کورسز اور پروموشن سے قبل 15 دن کی آف لائن ٹریننگ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔یہ فیصلہ ٹی ایم وجے بھاسکر کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا تھا کہ ریاستی ملازمین کی جانب سے ریفریشر ٹریننگ سے گریز انتظامی کارکردگی میں کمی کا باعث بن رہا ہے۔نئے قواعد کے مطابق سالانہ آن لائن تربیت لازمی ہے ،تمام سرکاری ملازمین کو ہر سال آن لائن لرننگ پلیٹ فارم کے ذریعے تجویز کردہ کورسز مکمل کرنا ہوں گے۔ ان کورسز میں پاس ہونے کے لئے کم از کم نمبر حاصل کرنا بھی ضروری ہوگا۔ملازمین کو اپنی سالانہ سیکھنے کی پیشرفت رپورٹ بھی دینی ہوگی، چاہے ان کی ترقی تین سال بعد ہی کیوں نہ ہو۔سرکاری ملازمین کو اپنی ترقی سے ایک سال پہلے 15 دن کی لازمی آف لائن تربیت حاصل کرنی ہوگی۔ اس تربیت میں ملازمین کو تفویض کردہ فرائض، قوانین، ضوابط، ایگزیکٹو آرڈرز اور فیلڈ نالج سکھایا جائے گا۔ہر محکمہ کے لیے تربیتی ماڈیولز ایک ماہر کمیٹی تیار کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے ایک ماہ کے اندر، متعلقہ محکمہ سربراہان ہر کیڈر کے لیے مخصوص کورسز کا شیڈول جاری کریں گے۔محکموں کے سربراہان پر لازم ہوگا کہ وہ آن لائن تربیت کا اہتمام کریں، ریسورس پرسنز کی شناخت کریں، اور آف لائن سیشنز کا انعقاد کریں۔ تربیتی ماڈیولز کے نوٹیفکیشن کے چھ ماہ کے اندر یہ تمام عمل مکمل کرنا ہوگا۔ریاستی حکومت کو امید ہے کہ ان نئے لازمی تربیتی اصولوں سے نہ صرف سرکاری ملازمین کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، بلکہ انتظامیہ میں مجموعی طور پر شفافیت، مہارت اور مو¿ثریت بھی بڑھے گی۔وزیر اعلیٰ سدارامیا نے حال ہی میں سرکاری ملازمین کے لیے مہنگائی الاو¿نس میں اضافے کا اعلان بھی کیا تھا، جسے ان تربیتی اصلاحات کے ساتھ جوڑ کر ایک جامع فلاحی قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *