
چیف جسٹس پر حملہ ملک کے عدلےہ پر حملہ کے مترادف
منووادی ذہنیت کے حامل حملہ آور وکیل کو بخشا نہ جائے : وزیر اعلیٰ
بنگلورو۔6 اکتوبر(سالار نیوز)ملک کے چیف جسٹس بی آر گوائی پر سپرےم کور ٹ میں ایک سنگھی ذہنیت کے حامل وکیل کی طرف سے جوتا پھےنکنے کی کوشش کی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے سخت مذمت کی ہے اور مانگ کی ہے کہ اس منووادی ذہنیت کے وکیل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر کے اسے گرفتار کیا جانا چاہئے۔ اپنے ایک اخباری بیا ن میں انہوںنے کہا کہ دلت طبقے سے آنے والے جسٹس بی آر گوائی نے محنت اور صلاحیت کی بنیاد پر ملک کی عدلےہ کا سب سے بلند مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کے نفاذ کے75سال بعد بھی ذات پات اور تعصب کازہر کس قدر معاشرے میں گھس چکا ہے وہ جسٹس گوائی پر آج ہوئے مبینہ حملہ سے ثابت ہو تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کا مظلوم طبقہ جسٹس گوائی کے ساتھ ہے وہ تنہا نہیں ہیں۔ آئین اور انصاف پر یقین رکھنے والے کروڑو ں لوگ گوائی کی حمایت میں کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے چیف جسٹس کے ناطے وہ کسی طبقے ،مذہب یا گروپ سے وابستہ ہوئے بغیر عوام کو انصاف دلانے کی کوشش کر
ر ہے ہیں ۔ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو جسٹس گوائی پر ہوئے حملہ کی مذمت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سپرےم کورٹ میں راکیش کشور نامی وکیل جس نے جسٹس گوائی پر جوتا پھےنکنے کی کوشش کی وہ دراصل گوڈسے کے اصولوں پر چلنے والے لوگوں میں سے ہے ۔ ایسے شرپسند عناصر وکیل بن کر عدالتوں میں گھس جاتے ہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے تاکہ کوئی اور اس طرح کی جرا¿ت نہ کر سکے۔
зайти на сайт [url=https://dodep-vodka.com]vodka bet[/url]
здесь [url=https://dodep-vodka.com]водка бет казино[/url]