urdu news today live

کے-سیٹ 2025 کے عبوری نتائج جاری
کے ای اے کی کارروائی، اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 نومبر
بنگلورو۔15نومبر(سالارنےوز) کرناٹکا ایگزامینیشنز اتھارٹی (کے ای اے) نے اساتذہ کی تقرری کے لیے منعقد ہونے والے کے۔سےٹ 2025 کے عبوری نتائج جاری کر دیے ہیں۔ اس بار امتحانی عمل غیر معمولی سرعت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔امتحان 2 نومبر کو منعقد ہوا تھا اور محض 13 دنوں میں جوابی کلید(کی آنسر) اور پروویزنل نتائج دونوں جاری کر دیے گئے۔امیدوار اگر جوابی کلید یا نتائج میں کسی غلطی کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں تو وہ 17 نومبر دوپہر 12 بجے تک اپنے اعتراضات جمع کرا سکتے ہیں۔اعتراضات صرف وہی قابل قبول ہوں گے جن کے ساتھ معتبر دستاویزات منسلک ہوں۔صرف زبانی اعتراض یا بیان کافی نہیں ہوگا۔حتمی نتائج اعتراضات کی جانچ کے بعد جاری کیے جائیں گے۔کے ۔سےٹ ریاست میں کالج اور یونیورسٹی سطح پر اسسٹنٹ پروفیسروں کی تقرری کے لیے اہلیتی امتحان ہے۔ کے ای اے کی جانب سے اس بار نتائج کا جلد جاری ہونا امیدواروں کے لیے ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ عام طور پر اس عمل میں وقت زیادہ لگتا ہے۔امیدواروں کے لیے مشورہ دےاگےاہے کہ نتائج اور جوابی کلید کو بغور دیکھیں۔اگر اعتراض ہو تو وقت ضائع کیے بغیر دستاویزی ثبوت کے ساتھ درخواست جمع کریں۔اپنے رجسٹریشن نمبر اور لاگ ان تفصیلات محفوظ رکھیں تاکہ حتمی نتائج کے وقت کوئی دقت نہ ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *