اکھلیش یادوسے سابق ریاستی وزیر روشن بیگ کی ملاقات
بنگلورو۔16 نومبر (سالار نیوز) اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو ان دنوں کرناٹک کے دورہ پر آئے ہوئے ہیں ۔ اتوار کی سہ پہر ان سے ریاست کے سینئر سیاستدان اور سابق وزیر آرروشن بیگ نے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد روشن بیگ نے بتایا کہ یو پی اے کے سینئر رہنما اکھلیش یادو کا شمار ان رہنما و¿ں میںہو تا ہے جو اس ملک کے آئین اور جمہوریت کو لاحق خطرہ کو لے کر بہت زیادہ فکر مند ہیں اور چاہتے ہیں کہ جتنی جلدی ہو سکے اس ملک کے آئین اور جمہوریت پر جاری حملوں کو روکا جا سکے ۔ روشن بیگ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران اکھلےش یادو نے اپنی اسی فکر کا اظہار کیا اور خاص کر بہار اسمبلی انتخابات کے نتیجے کولے کر انہوں نے گہری تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال ملک میں کہیں اور دہرائی نہ جائے اس کےلئے عوام کوبیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ےہ سمجھانا ہر سیاسی جماعت کی ذمہ داری ہے کہ ان کے ووٹ کی کیا اہمیت ہے ساتھ ہی ان کو ےہ بتانا بھی پڑے گا کہ ان کے ووٹ کا استعمال کریں اور ضائع نہ کریں۔ روشن بیگ نے کہا کہ اکھلیش یادو کے خیالات سے انہوں نے اتفاق کیا اور کہا کہ ملک میں جب تک آئین اور جمہوریت باقی رہے گی کمزور طبقات کےلئے انصاف کی امید بھی باقی رہے گی جس دن ملک کے آئین اور جمہویت کو کمزور کرنے کےلئے کام کرنے والی طاقتیں کامیاب ہو جائیں اس ملک میں انصاف اور مساوات کا تصوربھی ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو جیسے نوجوان رہنماو¿ں کی قیادت میں اس ملک میں ا ن طاقتوں کو مضبوط کرنا وقت کا تقاضہ ہے جو جمہوریت ، انصاف اور آئین کو بچانا چاہتی ہیں۔ اس موقع پر روشن بیگ کے فرزند آر رومان بیگ بھی ان کے ہمراہ رہے۔