حکومت فشریز یونیورسٹی قائم کرنے کے لیے تیار ۔ وزیراعلیٰ کا اعلان
بنگلور۔22نومبر(سالارنےوز) ریاستی وزےراعلیٰ سدارامےا نے بتایا ہے کہ حکومت فشریز یونیورسٹی کے قیام کے لیے پوری طرح تیار ہے، تاکہ ماہی گیری کے شعبے میں تحقیق، تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا سکے۔بروزہفتہ” عالمی یومِ ماہی گیری“ اور 2025 متسیا میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے ماہی گیر برادری کی ترقی کو ترجیح دی ہے۔ اسی مقصد کے تحت ساحلی علاقے سے تعلق رکھنے والے منکال ویدیا کو محکمہ ماہی پروری کا وزیر بنایا گیا ہے، جو محکمے کو مو¿ثر طریقے سے چلا رہے ہیں اور ماہی گیروں کی بہبود کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ ریاست کی ساحلی پٹی 320 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔اندرونِ ریاست پانی کا رقبہ 5.5 لاکھ ہیکٹر ہے۔مچھلی کی برآمد میں ریاست ملک بھر میں چوتھے نمبر پر ہے۔ہماری رےاست مچھلی کی مجموعی پیداوار میں تیسری پوزیشن رکھتی ہے۔ماہی گیری کا شعبہ ریاست میں 10 لاکھ لوگوں کا روزگار فراہم کرنے کاباعث بناہواہے۔حکومت نے ماہی گیروں کے اخراجات کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات بھی کیے ہیں۔ مشینی کشتیوں کے لیے ڈیزل کی سالانہ حد 1.5 لاکھ کلو لیٹر سے بڑھا کر 2 لاکھ کلو لیٹر کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ روایتی کشتیوں کے لیے صنعتی مٹی کا تیل 35 روپے فی لیٹر رعایتی نرخ پر فراہم کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ہر بجٹ میں ماہی گیر برادری کی ترقی کے لیے خصوصی پروگرام شامل کرتی ہے اور آئندہ بھی ان کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رہےں گے۔