urdu news today live

بڈدی مےں نئی آئی ٹی سٹی قائم کی جائے گی ،نئے ٹیلنٹ ٹیکنالوجی کےلئے موقع
نئی پالیسیوں کے ذرےعے حکومت تمام شعبوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے:شےو کمار
بنگلورو۔18نومبر (سالار نےوز) نائب وزےر اعلیٰ ڈی کے شےو کمار نے کہا کہ مختلف ممالک کے رہنما بنگلورو ساﺅتھ کے بڈدی علاقے مےں نئی آئی ٹی سٹی کی تعمیر کےلئے بنگلور ومیںاربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کےلئے آگے آئے ہیں۔ سداشیو نگر میں اپنی رہائش گاہ کے قریب میڈیا کے سوالات کا جواب دےتے ہو ئے نائب وزےر اعلیٰ نے ےہ بات کہی ۔ بنگلورو میں منعقد ہونے والی ٹیک سمٹ سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے رہنما ہر روز ان سے ملاقات کر تے ہوئے بنگلورو میں کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند ہیں، ہم ان کی ہر ممکن حمایت کر رہے ہیں۔ انہوںنے بتاےا کہ سمٹ مےں 60 ممالک کے نمائندے ملک کی تمام ریاستوں کے رہنما تقریباً 50 ہزار لوگ اس میں شرکت کریں گے اور 1500 بڑی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں، انہیں روزگار اور آمدنی فراہم کرنی چاہئے۔ حکومت ان کی حوصلہ افزائی کر ے گی ۔شےو کمار نے بتاےا کہ اگر حوصلہ افزائی کی جائے تو یہاں کی صلاحیتیں، نئی اختراعات، ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ کرناٹک کو ایک نئی سمت میں لے جائیں گے ۔وہ ہمیشہ اپنی اگلی نسل سے کہتے ہےں کہ انہےں عالمی سطح پر مقابلہ کرنا ہے، اگرنئے آئیڈیاز کے ساتھ آ گے آئےں تو انہےں حکومت اسٹارٹ اپس کے ذریعے ترقی کے مواقع فراہم کر نے کےلئے تےار ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکو مت کا کام ان لوگوں کو اچھے مواقع فراہم کرنا ہے جو ہم پر بھروسہ کرتے ہیںاور حکومت کاروبارکےلئے دوستانہ ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے۔علاوہ ازیں وزےر برائے آئی ٹی۔بی ٹی پرینک کھرگے اور کیونکس کے سربراہ شر ت بچے گوڈا بہترین کام کر رہے ہیں ،ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔ شےو کمار نے کہا کہ بنگلورو کا ماحول ہر چیز کےلئے سازگار ہے، ےہاں 25 لاکھ آئی ٹی ماہرین ہیں ،ہمارے پاس انسانی وسائل ہیں جوکہیں اور نہیں۔ انہوں نے بتاےا کہ سہ روزہ کانفرنس کے ذریعے مستقبل پر تبادلہ ¿خیال کریں گے۔نائب وزےر اعلیٰ نے کہا کہ کانگرےس حکومت اقتدار میں آنے کے پہلے دن سے ہی اپنی پالیسیاں بنا رہی ہے اور تمام شعبوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ جب ان سے سڑکوں کی مرمت کے کام پر متعدد کمپنیوں کی تعریف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا کام کیا ہے، تنقید خوش آئند ہے، تعریف خوش آئند ہے، عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *