urdu news today live

چنا سوامی اسٹیڈیم بھگدڑ معاملہ
جسٹس مائےکل کنا کی جانچ رپورٹ مسترد کر دینے کی عرضی خارج
بنگلورو۔21نومبر (سالار نیوز) آر سی بی کی جیت کے جشن کے دوران شہرکے چنا سوامی اسٹیڈےم کے قریب ہوئی بھگدڑ کی جانچ کرنے والے جسٹس مائےکل ڈی کنا کمیشن کی رپور ٹ کو مسترد کرنے کی گزارش کرتے ہوئے ڈی این اے نیٹ ورک کی طرف سے جو عرضی دائر کی گئی اس کو جمعہ کے رو ز کرناٹک ہائی کور ٹ نے مسترد کر دیا۔ جسٹس کنا کمیشن نے اپنی رپورٹ میں آر سی بی کی جیت کے جشن کا اہتمام کرنے والی کمپنی ڈی این اے کو بھی ہجوم کی نگرانی میں ناکام قرار دے کر اس کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی ۔ کمیشن کی اس جانچ کو چیلنج کرتے ہوئے ڈی این اے کی طرف سے عدالت میں عرضی دائر کی گئی تھی کہ اس رپورٹ کومسترد کر دیا جائے۔ اس عرضی پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ جمعہ کے روز جسٹس ڈی کے سنگھ اور جسٹس تاراوتاستا گنجو پر مشتمل بینچ نے فیصلہ کا اعلان کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *