urdu news today live

اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف کی گئی کارروائی اور جرمانے سے متعلق تفصےلات فراہم کرےں
دےشا اجلاس کے دوران افسروں کووزےر شوبھا کرندلاجے کی ہداےت
بنگلورو۔23ستمبر (سا لار نےو ز) مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز، محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت شوبھا کرندلاجے نے محکمہ کانکنی اور جےو لوجی کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کی گئی کارروائی اور جرمانے سے متعلق تفصےلات فراہم کرےں ۔ آج شہر کے بنشنکری میں بنگلورو شہری ضلع پنچایت ہال میں منعقدہ بنگلور سٹی ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈی نیشن اینڈ سوپرویژن کمیٹی (دیشا) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شوبھا نے اس بات کی ہداےت دی اور کہا کہ افسروں کی لاپرواہی کی وجہ سے حکومت کو وہ آمدنی نہےں مل پارہی ہے جو ادا کیا جانا چاہئے تھا۔ انہوںنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی لاریوں پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے کارروائی کی ہے ۔تاہم افسران جرمانے کی وصولی کے معاملہ مےں لاپر وائی برتنے لگے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ مستقبل میں ضرورت سے زیادہ لوڈ لے جانے والی گاڑیوں کو بلا تاخیر جرمانہ لگانے افسران کو سخت تاکےد کی ہے۔ انہوں نے افسروں کو انتباہ دیا کہ وہ آمدنی کو حاصل کرنے کےلئے درکار اقدامات کرےں ۔انہوںنے کہا کہ محکمہ اسپورٹس کے افسران کو ’کھیلو انڈیا‘ پر زیادہ زور دینا چاہ’ہ، مقامی کھلاڑیوں کی مزید حوصلہ افزائی کےلئے درکار اقدامات کرنے افسروں کو ہداےت دی۔ افسران سے انہوںنے کہا کہ آنے والے دنوں میں ’کھیلو انڈیا‘ اسپورٹس میٹ میں کرناٹک کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کےلئے سہولت فراہم کریں۔شوبھا نے افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ جل جیون مشن پراجکٹ کے تحت شروع کئے گئے کام ناقص معیار کے ہیں اورچند جگہوں پر کنٹراکٹروں کو کام کئے بغیر بل وصول کرنے کی شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔پتا چلا ہے کہ بہت سے مکانوں کو کنکشن نہیں دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر مرکزی وزےر نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ وہ کنٹراکٹروں کے خلاف مناسب کارروائی کریں۔انہوں نے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوک سبھا کے ممبران کو مہادیو پورہ حلقہ اور دیگر تمام حلقوں میں جل جیون مشن پراجکٹ کے کاموں کے افتتاح کےلئے مدعو کریں اور معیاری کام انجام دیں ۔ مرکزی وزےر مملکت نے کہا کہ محکمہ سوشیل ویلفیئر کی حدود مےں آنے والے ہاسٹلوں میں بچوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار کو چیک کیا جائے اور مقررہ مینو چارٹ کے مطابق کھانا تقسیم کیا جائے۔محکمہ سماجی بہبود کے جوائنٹ ڈائرکٹر نے کہا کہ بنگلورو شہری ضلع میں درج فہرست ذاتوں کے بہبود کے محکمہ کے تحت کل 44 پوسٹ میٹرک اور 13 پری میٹرک ہاسٹل کام کر رہے ہیں اور حکومت کے تجویز کردہ مینو چارٹ کے مطابق کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہاسٹلز میں ذائقہ کا رکھانا برقرار رکھا جاتا ہے۔اجلاس مےں رکن پارلےمان پی سی موہن ،بنگلورو شہری ضلع کے ڈپٹی کمشنر جگدےش جی،بنگلور سٹی ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو افسریتیش۔ آر کے علاوہ ضلع سطح اور تعلقہ سطح کے افسران حاضررہے ۔

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *