بنگلور۔19فروری(سالارنےو ز)کرناٹک الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (کے ای آر سی) نے بجلی کے نرخوں میں ترمیم کرنے کے معاملہ مےںطلب کردہ مےٹنگ مےں عوام کی جانب سے اعتراض کےاگےاہے،اس اجلاس مےں اگلے تین سال تک بجلی کے نرخوں میں 2.94 روپئے فی یونٹ اضافہ کیے جانے کے سلسلہ مےں عوامی رائے طلب کی جارہی تھی۔ بروزچہارشنبہ مےسور شہر کے ضلع پنچاےت ہال میں منعقدہ اجلاس میں مختلف انجمنوں اور تنظیموں کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نقصان کی تلافی کرتے ہوئے بجلی ٹیرف میں اضافہ کی تجویز کو ختم کیا جائے۔اجلاس مےں سےسک کی اےم ڈی جے شیلانے 26۔2025کے لئے 609.56 کروڑ روپئے کی قلت پر0.68روپئے، 27۔2026 میں 970.30 کروڑ روپئے کی بھرپائی 1.03.روپے سے ،اور سال28۔ 2027 مےں 1214.15 کروڑ روپئے کی بھرپائی کے لئے1.23 روپئے فی یونٹ شرح بڑھانے کی تجویز پیش کی اور فوری طور پر اجازت دینے کی درخواست کی۔ تین سالہ بجلی کی فراہمی کی اوسط قیمت فی یونٹ (1/3)کے تحت اضافہ کرنے تجوےزپےش کی اوراس کی تفصےلات مےٹنگ مےں پےش کی ۔اجلاس مےں کرناٹک الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشنکے چےرمےن روی کمار،رکن جاوےداختر،اےچ کے جگدےش شرےک رہے ۔اجلاس مےں دےگرتنظےموں اورکسانوں کے نمائندوں کے ساتھ عوامی حلقوں سے بھی افرادشرےک تھے ،اضافہ کےے جانے کی تجوےزکی مخالفت کی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *