
بنگلور۔19فروری(سالارنےو ز)امریکہ میں قائم ٹیک دیوہےکل گوگل نے بنگلورو میں اپنا سب سے بڑا کیمپس کھولا ہے۔ کیمپس جس کا نام ”اننت“ ہے اس کےمپس کاافتتاح بروزچہارشنبہ 19 فروری کو عمل مےں آےا۔ یہ بنگلورو میں گوگل کمپنی کا چوتھا دفتر ہے اور دنیا بھر کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک ہے۔ گوگل کا نیا کیمپس مشرقی بنگلورو کے مہادیو پورہ میں واقع ہے۔ کمپنی نے ہندوستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور یہ دفتر گوگل کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ کیمپس کا نام سنسکرت لفظ ”اننت“ کے نام پر رکھا گیا ہے ، جس کا مطلب لامحدود (لامحدود امکانات) ہے۔ اس کےمپس کا رقبہ 16 مربع میٹر ہے۔ اس کےمپس مےں ایک وقت میں 5,000 ملازمین کے لےے موقع وگنجائش فراہم کرسکتاہے۔ گوگل کے مختلف ڈویزن جیسے اینڈرائیڈ ، سرچ ، پے ، کلاو¿ڈ ، میپس ، پلے اور گوگل ڈیپ مائنڈ ٹیمیں بنگلورکے اس نئے کےمپس سے کام کریں گے۔ کیمپس میں ایک بڑی دفتری جگہ ہے ، تمام کے اجتماع کے لئے اےک ہال ہے جسے ”سبھا“ کہا جاتا ہے ، چلنے اور جاگنگ کے لیے الگ علاقے ےہاں ہےں ، 100 فیصد پانی کی ری سائیکلنگ اور سینکڑوں لیٹر بارش کے پانی کی ذخےرہ اندوزی کی گنجائش نکالی گئی ہے۔گوگل کے ہندوستان میں اربوں صارفین ہیں ، جو کمپنی کے لئے سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ سرچ انجن گوگل کی مستقبل کی ترقی کے لحاظ سے یہ ایک اہم مارکیٹ ہے۔ کمپنی ہندوستان میں اپنی موجودگی کو بھی بڑھا رہی ہے ، اور 2024 سے متعدد تکنیکی اور انجینئرنگ کے عہدوں کو امریکہ سے ہندوستان منتقل کر رہی ہے۔ یہ تبدیلیاں کمپنی کے اندر ایک نئے ڈیزائن کے نام پر کی گئی تھیں۔ اب ہندوستان پر نظر رکھتے ہوئے بنگلور میں ایک بہت بڑا کیمپس کھولا گیا ہے۔ گوگل کے ہندوستان میں 10,000 سے زیادہ ملازمین ہیں ۔ گوگل کے امریکہ سے باہر سب سے زےادہ ملازمےن رکھنے والاملک ہندوستان ہے ۔ بنگلور کے علاوہ گوگل کمپنی کے دفاتر حیدرآباد ، ممبئی ، پونے ، چنئی اور نئی دہلی میں بھی ہیں۔