
بنگلور۔19فروری(سالارنےو ز)شہرمےں اےک دومنزلہ عمارت منہدم ہوگئی،جس کے نتےجہ مےں اس عمارت کے ملبہ تلے کئی افرادکے دبے ہونے کاامکان ظاہرکےاجارہاہے۔عمارت کے گرنے کی خبرپاتے ہی فائربرےگےڈعملہ وہاں پہنچا،اوروہاں فائربرےگےڈعملہ اورپولےس والوں نے تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔بنگلورکے جےون بےمہ نگرکے تپاسندرامےں ےہ واقعہ پےش آےا۔کہاجاررہاہے کہ بازوکے گھرکی عمارت کی بنےادڈالنے کے لئے کھدائی کی جارہی تھی کہ اس وقت ایک دومنزلہ عمارت بےٹھ گئی ہے۔فائر بریگیڈ عملہ اور پولیس مسلسل تلاشی کارروائی کررہی ہے۔ملبہ کے نےچے افرادکے دبے ہونے کاخدشہ ظاہرکےاجارہاہے۔حفاظتی کام جاری ہے ،تادم تحرےرکسی کے دبے ہونے ےاملبہ تلے آکرفوت ےازخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہےں ہے۔