urdu news today live

بنگلوور۔28ستمبر(سالارنےوز)سنٹر فار دی اسٹڈی آف ڈےولپنگ سوسائٹےز(سی اےس ڈی اےس) اور انڈس اےکشن اشٹےٹور کی جانب سے رےاست کرناٹک مےں کانگرےس حکومت کی طرف سے جاری ،گےارنٹی اسکےموں کا جائزہ لےنے کے لئے اےک سروے کےاگےا۔ ےہ سروے صلاح کا تارا کرشنا سوامی کی قےادت مےں سی اےس ڈی اےس اور انڈس اےکشن کی ٹےم کی طرف سے کےاگےا۔ سروے کی رپورٹ رےاست کے نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمارکوپےش کی گئی ہے۔ رپورٹ مےں حالانکہ گےارنٹی اسکےموں کو سراہاگےا ہے لےکن سروے کرنے والوں نے ےہ اندازہ بھی لگاےا ہے کہ ان پانچ گےارنٹی اسکےموںسے رےاست کی اقتصادی ترقی بڑے پےمانے پر روزگار کے مواقع پےد کرنے اور بے روزگاری کو ختم کرنے مےں کوئی خاص مدد نہےں مل رہی ہے۔ ٹےم نے5گےارنٹی اسکےموںکے بارے مےں مشورہ بھی دےا ہے اگر ان اسکےموں کی نظرثانی کرتے ہوئے مزےد بہتر طرےقے سے نافذ کےاجائے تو اور بہتر نتائج سامنے آسکتے ہےں۔ خصوصاً شکتی، ےواندھی اور گرہا لکشمی اسکےموں کے بہتر نفاذ سے رےاست مےں بے روزگاری کو ختم کرنے اور مستفےدےن کی معاشی حالت مےں بہتری لائی جاسکتی ہے اور رےاست کی اقتصادی ترقی کو نےا روپ دےا جاسکتا ہے۔ رپورٹ مےں بتاےاگےا ہے کہ گرہا لکشمی اور شکتی اسکےموںسے رےاست کی خواتےن کے اعتماد مےں اضافہ ہوا ہے۔خواتےن کے معاشی طورپر خودکفےل ہونے مےں کافی مدد مل رہی ہے ،خصوصاً شکتی اسکےم سے خواتےن کو کافی مدد مل رہی ہے۔ خواتےن کے لئے نہ صرف سفر کی دشوارےاں کافی کم ہوگئےں بلکہ انہےں ماہانہ تقرےباً اےک ہزار روپئے کی بچت بھی ہورہی ہے۔بتاےا جاتا ہے کہ سروے کے لئے رےاست کے15اضلاع سے 6ہزار سے زائد نمونے اکٹھا کئے گئے اور ہزاروں لوگوںسے بات چےت کے بعد ےہ نتائج اخذ کئے گئے ہےں۔ رپورٹ مےں بتاےا گےا ہے کہ گےارنٹی اسکےمےں رےاست مےں حالانکہ دوسال سے زائد عرصے سے نافذ ہےں لےکن قبائلی علاقوںتک اسکےموں کے فائدے ابھی تک پہنچ نہےں پائے ہےں جس کی وجہ سے رےاست کی آبادی کا اےک بڑا حصہ ابھی تک ان اسکےموںسے محروم ہے۔ سروے سے ےہ بھی پتہ چلا ہے کہ گےارنٹی اسکےموں کے باعث دےہاتوںسے لوگ شہری علاقوںمےں منتقل ہورہے ہےں۔جس کی وجہ سے رےاست کرناٹک کے شہروںخصوصاًٰ بنگلور جےسے شہر مےں روزگار اور سکونت کے لئے مسائل پےدا ہورہے ہےں۔
بھیما ندی میں طغیانی سے 6 اضلاع متاثر،100سے زےادہ دےہات سےلاب کی زد مےں
صورتحال سے نمٹنے کےلئے ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف جوان تعےنات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *