
بنگلورو۔28ستمبر (سالار نےوز) ایک طرف گذشتہ تےن دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے، دوسری طرف مہاراشٹر کے آبی ذخائر سے بھیما ندی میں 3.50 لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے سے شمالی کرناٹک کے کئی اضلاع میں شدید سیلاب کی صورتحال پےدا ہو چکی ہے۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے 2افراد ہلاک اور سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔ کئی ریاستی اور قومی شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹر افک میں زبردست خلل پڑا ہے۔جملہ6اضلاع کے22تعلقہ جات کے100سے زےادہ دےہات شدےد سےلاب کی زد مےں آچکے ہےں ۔ دوسری جانب شدید بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں ہیکٹر پر اگنے والی سویا، جوار، تو ر دال اور گنے کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے، اس صورتحال سے نمٹنے کےلئے ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کو اہلکاروں کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔کلبرگی مےں 7، ےادگےر 4، بےدر5، رائچور 2، وجئے پورہ 2، باگل کوٹ میں22تعلقہ جات کے100سے زےادہ دےہاتوں مےں سیلاب کی اطلاع ہے۔ باگل کوٹ میں ناگپا لتھورا (11) نامی لڑکا اور رائچور میں ایک پرانے مکان کی چھت اور دیوار گرنے سے ایشاما (60) نامی بوڑھی عورت کی موت ہوگئی۔ بےلگاوی،، کوپل اور گدگ اضلاع میں موسلادھار بارش جاری ہے جس سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں۔کلبرگی ضلع کے جیورگی، چنچولی، کمال پور، شاہ آباد، افضل پور، کلگی اور الند تعلقہ کے کئی دےہاتوں میں پانی جمع ہوگیاہے جس کی وجہ سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مہاراشٹرا میں ویر، اجنی، سینا کے ذخائر اور بوری ندیوں سے بھیما ندی میں 3.50 لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ کا پریشان ہیں، راحت کاری کے لئے کلبرگی ضلع میں 41 ریلیف کیمپ کھولے گئے ہیں اور 4715 متاثرین کو نکالا گیا ہے۔شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے بنگلور سمیت مختلف مقامات سے کلبرگی آنے والی گاڑیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں۔ گنگا پور داتا دربار سیلاب میں ڈوب گیا ہے۔یادگیر ضلع کے شاہ پور تعلقہ کے ہراسہ گنڈگی دےہات کے خاندانوں کو ایک نگہداشت کے مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سری کنگلیشور، سری ویرنجنیا سوامی مندر اور بھیما ندی پر شمشان گھاٹ مکمل طور پر ڈوب گئے ہیں۔ دریا کا پانی زرعی زمینوں میں داخل ہو گیا ہے اور تقریباً 1.14 لاکھ ہیکٹر کے علاقے میں فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندازہ ہے۔ روجا دےہا ت مےں 250 سے زیادہ لوگ رہتے ہیں۔ حاملہ خواتین، دودھ پلانے والی ماو¿ں اور بزرگوں کو فائر بریگیڈ نے کشتیوں کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کردیا ہے۔