امسال پرائیویٹ ٹورس سے 52500عازمین حج بیت اللہ ادا کریں گے
پہلی بار بنگلورو کے عتیق ٹورس سمیت چنندہ ٹو آپریٹرس کے حجاج کو منی کے کدانہ ٹاورس میں قیام : شوکت علی سلطان
بنگلورو۔13 نومبر (سالار نیوز)حج 2026کےلئے جہاں حج کمیٹی کی طرف سے تیاریاں جاری ہیں وہیں اس بار پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کی طرف سے بھی تیاریوں کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ گزشتہ سال سعودی حکومت کی طرف سے پرائیوےٹ حج ٹو آپریٹروں کے کوٹے میں غیر متوقع طور پر 80فیصد تخفیف کر دئےے جانے سے بہت سے وہ عازمین جو پرائےویٹ ٹورس سے سفر حج پر جانے کے خواہشمند تھے نہ جا سکے تاہم اس بار سعودی عرب کی طرف سے ہندوستان کے پرائیوےٹ حج ٹو ر آپریٹروں کےلئے 52500حجاج کا کوٹہ مقر ر کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس علان کے مطابق ملک بھر میں بالخصوص کرناٹک میں حجاج کرام جو پرائیوےٹ ٹور س کے ذریعے سفر حج بیت اللہ کے خواہشمند ہیں ان کی بکنگ شروع کی جا چکی ہے۔ ےہ بات کرناٹکا اسٹیٹ حج آرگنائزرس اسوسی ایشن کے صدر شوکت علی سلطان نے بتائی۔ انہوںنے کہا کہ 9-12نومبر سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری حج ایکسپو اور کانفرنس میں کرناٹکا اسٹیٹ حج آرگنائزرس اسوسی ایشن کے وفد نے شرکت کی اور وہاں سعودی حکام کے ساتھ ساتھ حجاج کرام کو مختلف طرح کی خدمات انجام دینے والی ایجنسیوں کے ذمہ داروں کے ساتھ حج کے انتظامات کو بہتر بنانے اور خاص طور پر کرناٹک کے عازمین کو اچھی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی بار کرناٹک کے چنندہ ٹورس بشمول عتیق ٹورس اینڈ ٹراولس ،مقدس ٹورس اینڈ ٹراولس وغیرہ کو منیٰ کے قیام کی وی وی آئی پی سہولت دینے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ منٰی میں موجود کدانہ ٹاورس میں ان ٹورس کے ذریعے جانے والے عازمین کو عمدہ معیاری سہولتوں کے ساتھ قیام کی سہولت فراہم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کے کسی بھی ٹور آپریٹر کو کدانہ ٹاورس میں دوران حج اپنے حاجیوں کو ٹھہرانے کی سہولت پہلی بار فراہم کی گئی ہے۔ حج ایکسپو میں کرناٹکا اسٹیٹ حج آرگنائزرس اسوسی ایشن کے چیرمین اقبال احمد صدیقی ،جنرل سکریٹری شفیع احمد، نائب صدر مقبول احمد شامل تھے۔ اس کانفرنس میں کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین ذوالفقار احمد خان ٹیپو نے حج کمیٹی سے نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔