رکن اسمبلی سرےش کمار نے ٹرافک پولےس اہلکار کے طور پر خدمت کی
ٹرافک قوانےن پر عمل کرنے اور حادثات سے بچنے سواروں سے گزارش
بنگلورو۔18نومبر(سالار نےوز) رکن اسمبلی وسابق رےاستی وزےر سرےش کمار نے آج راجاجی نگر کے بھاشم سرکل پر ٹرافک پولےس کے طورپر کا م کےا ،اس دوران رکن اسمبلی نے ٹرافک قوانےن ،ٹرافک پولیس کے مسائل اور ٹرافک سگنل کے مسائل سے متعلق عوام مےں بیداری پیدا کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کہ ٹرافک پولیس اہلکار کے طور پر انہوں نے کام کیا اس لئے کہ انہےں محکمہ پولیس نے مدعو کیا تھا ۔ انہوںنے کہا کہ عوام ٹرافک قوانین پر صحیح اور لازمی طور پر عمل کریں،ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کے معاملات میں اضافے کا مطلب ہے کہ عوام ٹرافک قوانین پر سختی سے عمل نہیں کر رہے ہیں۔انہوںنے بتاےا کہ دو پہےہ والی گاڑےوں کے سوار آئی ایس آئی کی علامت والی ہےلمٹ کا استعمال نہےں کر تے، اس کے علاوہ تیز گاڑی چلاتے ہوئے زیبرا کراسنگ پر گاڑےوں کو روک دےتے ہےں جس کی وجہ سے معاملہ درج کےا جاتا ہے ۔ انہوںنے سواروں سے گزارش کی کہ وہ ٹرافک قوانین پر عمل کریں، لوگ ٹرافک قوانین پر عمل کریں تو حادثات میں کمی آئے گی اور ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی ادائیگی سے بچ سکتے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی حادثہ پےش آتا ہے تو آپ کو ساری زندگی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔اس موقع پر ٹرافک پولیس انسپکٹر ایس محمد علی، سب انسپکٹر نانجیا، ہیڈ کانسٹیبل اکرم پاشاہ، راگھویندر اور لوکیش نے حصہ لیا۔